Zindan se reha
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Rehaai recited by Nadeem Sarwar
زندان سے رہا ہو گئے سادات
اللہ یہ کیا ہو گئے سادات
خود کرب و بلا ہو گئے سادات
یہ کیسی رہائی ہے کے دل خوش نہیں ہوتا
کیا رِہ گیا زندان میں کے ہر شہہ بھی ہے روتا
ہا اپنی سکینہ سے جُدا ہوتے ہیں سادات
اللہ میرے اللہ
زندان سے رہا ہو گئے ۔۔۔
اے شامیو اب چین سے آرام سے سونا
بے چین کرے گا نہ کسی بچی کا رونا
جو شب کو بُکا کرتی تھی روئے گی کبھی نہ
اللہ میرے اللہ
زندان سے رہا ہو گئے ۔۔۔
زینب نے کہا قید میں ہے میرا خزانہ
اے عورتوں جب شام ڈھلے اس طرف آنا
تُربت پہ سکینہ کی بھی آئے جنانہ
اللہ میرے اللہ
زندان سے رہا ہو گئے ۔۔۔
سجاد نے زیور جو اسیری کے اتارے
سوکھے ہوئے سب زخم ہرے ہو گئے سارے
سر دیکھ کے بابا کا تڑپ کر وہ پُکارے
اللہ میرے اللہ
زندان سے رہا ہو گئے ۔۔۔
زینب نے ردا پا کے کہا شکر ِ خدا ہے
عباس میرے بھائی مگر صدمہ بڑا ہے
سر ننگے ہمیںسارا جہان دیکھ چُکا ہے
اللہ میرے اللہ
زندان سے رہا ہو گئے ۔۔۔
کلثوم جو اک لفظ ابھی تک نہ تھی بولی
جس وقت رسن بازو سے سجاد نے کھولی
کہنے لگی کیا جائے وطن خالی ہے جھولی
اللہ میرے اللہ
زندان سے رہا ہو گئے ۔۔۔
یہ قافلہ جب کرب و بلا لوٹ کے آیا
دیکھا کہ پڑا دھوپ میں ہے بھائی کا لاشہ
زینب نے سرِ خاکِ بلا خود کو گرایا
اللہ میرے اللہ
زندان سے رہا ہو گئے ۔۔۔
کیا شان تھی سادات کی جب گھر سے چلے تھے
مہمل تھی عماری بھی تھی مشکیزے بھرے تھے
عباسِ علمدار علم کھولے ہوئے تھے
اللہ میرے اللہ
زندان سے رہا ہو گئے ۔۔۔
گلیوں میں مدینے کی عجب شور بپا ہے
صغریٰ سے ابھی آ کے کسی نے یہ کہا ہے
آ صغریٰ تیرا بابا وطن لوٹ رہا ہے
اللہ میرے اللہ
زندان سے رہا ہو گئے ۔۔۔
روضے پہ محمد کے جو سیدانیاں پہنچی
اے سرور و ریحان نگاہیں بھی جھُکی تھی
دکھلا کے نشاں رسی کے زینب یہ پُکاری
اللہ میرے اللہ
زندان سے رہا ہو گئے ۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.