Sakina utho
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Rehaai recited by Irfan Haider
سکینہ اُٹھو میری جاں اُٹھو
رہائی ملی چلو گھر چلیں
یہ کرتی تھی ماں لحد پر بُقا
میری لاڈلی چلو گھر چلیں
یہاں سے چلو چلیں کربلا
وہیں پر تمہیں ملیں گے چچا
ستم جو ہوئے بتانا اُنہیں
دیکھانا اپنہین یہ کُرتا جلا
چچا جان کو دیکھانا ذرا
ردا خوں بھری چلو گھر چلیں
سکینہ اُٹھو۔۔۔
بتانا اُنہیں سبھی سختیاں
ملی کس قدر تجھے گھُرکیاں
ہماری ردا لُٹی کس طرح
چھِنی کس طرح تیری بالیاں
بتانا اُنہیں بُجھی کس طرح
تیری تشنگی چلو گھر چلیں
سکینہ اُٹھو۔۔۔
پدر سے ملو تو دل جُوئی ہو
بتانا اُنہین بہت روئی ہو
قسم لو اگر تمہارے بِنا
سکینہ کبھی کہیں سوئی ہو
لحد باپ کی ملے جب تجھے
تُو کہنا یہی چلو گھر چلیں
سکینہ اُٹھو۔۔۔
لحد جب ملے تجھے بھائی کی
تُو کہنا اُسے میری لاڈلی
رہائی ملی ہمیں قید سے
اب نہیں اذیت کوئی
میرے بے زباں اُٹھو گھر چلیں
شبھی نبی چلو گھر چلیں
سکینہ اُٹھو۔۔۔
لبِ علقمہ تُوکرنا فُغاں
تیری موج ہے ابھی تک رواں
میری پیاس پر ہوئے جو فدا
چچا کے میرے ہیں بازو کہاں
کہاں مشک ہے کہاں ہے علم
کہان ہے جری چلو گھر چلیں
سکینہ اُٹھو۔۔۔
نہ اب غم کوئی نہ اُفتاد ہے
وہ زنجیر سے اب آزاد ہے
پھُوپھی بھی تیری تیرے ساتھ ہے
تیرے ساتھ ہی وہ سجاد ہے
میری غم زدہ سبھی غم کٹے
سحر ہو چُکی چلو گھر چلیں
سکینہ اُٹھو۔۔۔
لبوں پر تیرے یہی بات تھی
وطن جائیں گے کبھی ہم پھُوپھی
تجھے شمر کا نہیں خوف اب
ستائیں گے نہ تجھے اب شقی
نکل قید سے شروع ہم کریں
نئی زندگی چلو گھر چلیں
سکینہ اُٹھو۔۔۔
غریبوں کا یہ لُٹا قافلہ
وِدا ہو کے پھر وطن جائے گا
تجھے پائے گی جو صغریٰ تیری
تو بیمار کو ملے گی دوا
گلے مل کے پھر بہت روئے گی
وہ بہنا تیری چلو گھر چلیں
سکینہ اُٹھو۔۔۔
مزار نبی لرز جاے گا
بہن جب تیری کرے گی بکا
کہاں ہے چچا کہاں ہے پدر
کہاں ہے بتا برادر میرا
سنانے اسے یہ روداد غم
یہی بے بسی چلو گھر چلیں
سکینہ اُٹھو۔۔۔
<
گیا مرقد سکینہ پہ گر
کرےگا وہاں یہ مظہر بیاں
عطا عمر کر اسے دایمی
یہ عرفان ہے تیرا نوحہ خواں
وہاں جاکے پھر کہے گا نہیں
میرا دل کبھی چلو گھر چلیں
سکینہ اُٹھو۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.