Ab watan jaa rahi
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Rehaai recited by Anj. Masoomeen
اب وطن جا رہی ہوں اے بھای
ایک بیکس بہن کا تھا نوحہ
شامیوں نے بلا کے کربوبلا
میرے بھائی کو ذبح کر ڈالا
ماں کو سب کچھ سناؤں گی جا کر
اب وطن جا رہی۔۔۔
عصر عاشور کو نہ اکبر تھا
اور نہ عباس سا برادر تھا
شہ کا پامال کر دیا لاشہ
ماں کو سب کچھ سناؤں گی جا کر
اب وطن جا رہی۔۔۔
وہ مصائب اٹھای ہے زینب
قید میں جا کے آی ہے زینب
اپنا وعدہ نبھای ہے زینب
ماں کو سب کچھ سناؤں گی جا کر
اب وطن جا رہی۔۔۔
سر بازار پھر کے آی ہوں
بھرے دربار جا کے آی ہوں
صبر کی انتہا دکھائی ہوں
ماں کو سب کچھ سناؤں گی جا کر
اب وطن جا رہی۔۔۔
مقتل کربلا کا ہر منظر
نقش ہے ہاے میرے سینے پر
کیسے مارا گیا میرا اکبر
ماں کو سب کچھ سناؤں گی جا کر
اب وطن جا رہی۔۔۔
ماں کی تربت پہ پہلے جاؤں گی
ساری روداد غم سناؤں گی
نیل بازو کے بھی دکھاؤں گی
ماں کو سب کچھ سناؤں گی جا کر
اب وطن جا رہی۔۔۔
ہوگی بس انتظار میں صغرا
بولو بھیا اسے کہوں کیا کیا
دل بہت بیقرار ہے میرا
ماں کو سب کچھ سناؤں گی جا کر
اب وطن جا رہی۔۔۔
رو رہے تھے کلیم أہل عزا
آ رہی تھی صداے واویلا
بین کرتی تھی ثانیء زہرا
ماں کو سب کچھ سناؤں گی جا کر
اب وطن جا رہی۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.