Zainab madine jati
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Return to Madina recited by Hadi Ali Khan Muslim
زینب مدینے جاتی ہے کیا کیا لیے ہوئے
آنکھوں میں کربلا کا نظارا لیے ہوئے
احساس میں حسین کا لاشہ لیے ہوئے
آنکھوں میں خونِ زخمِ تمنا لیے ہوئے
عباس کے علم کا پھریرا لیے ہوئے
زینب مدینے جاتی۔۔۔
تیروں سے چاک چاک ہے سرور کا پیراہن
عباس کا لباس وہ اکبر کا پیراہن
ڈوبا ہوا ہے خون میں اصغر کا پیراہن
بانو یہ شیر خوار کا جھولا لیے ہوئے
زینب مدینے جاتی۔۔۔
گردن کا طوق عابدِ مضطر کی بیڑیاں
کچھ بیڑیوں کے داغ تو دُرّوں کے کچھ نشاں
چھینی ہوئی سکینہ کے کانوں کی بالیاں
ننھی سی اک بچی کا صدمہ لیے ہوئے
زینب مدینے جاتی۔۔۔
کرب و بلا میں لُٹ گیا گلزارِ پنجتن
پامال دشتِ کی میں ہوا دلبرِ حسن
پہنے ہوئے ہے بیوہ کی پوشاک اک دولہن
قاسم بنے کے ماتھے کا سہرا لیے ہوئے
زینب مدینے جاتی۔۔۔
عباس جان حیدر صفدر کی یاد ہے
قاسم کی یاد ہے علی اکبر کی یاد ہے
سینے میں ایک دل ہے بہتر کی یاد ہے
اجڑا ہوا حسین کا کنبہ لئے ہوئے
زینب مدینے جاتی۔۔۔
داغوں میں آگ آگ میں گھٹتا ہے دھواں
مانند موج آنکھ سے آنسوں رواں رواں
بازو پہ ریسماں کے ابھرے ہوی نشاں
سینے میں زخم مرگ سکینہ لیےء ہوے
زینب مدینے جاتی۔۔۔
زنداں سے چھٹ کر بھی نہیں رنج سے فراغ
روشن ہے داغ قلب جگر صورت چراغ
کربوبلا میں لٹ گیا سبط نبی کا باغ
قلب فگار چاک کلیجہ لےء ہوے
زینب مدینے جاتی۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.