Zainab ka tha ye
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Return to Madina recited by Afzal Mirza
زینب کا تھا یہ نوحہ میں کیا جواب دونگی
پوچھیں گی جب کے صغریٰ میں کیا جواب دونگی
مقتل میں سو رہے ہیں سب گودیوں کے پالے
جا کر وطن میں بھیا میں کیا جواب دونگی
زینب کا تھا یہ نوحہ۔۔۔
اکبر کی میرے شادی کس دیس میں رچای
باندھا ہے کس نے سہرا میں کیا جواب دونگی
زینب کا تھا یہ نوحہ۔۔۔
وعدہ کیا تھا جس نے لینے کو آینگے ہم
اب تک تو وہ نہ آیا میں کیا جواب دونگی
زینب کا تھا یہ نوحہ۔۔۔
قاسم ہمارا بھای ابنِ حسن کہاں ہے
جو ہم کو چاہتا تھا میں کیا جواب دونگی
زینب کا تھا یہ نوحہ۔۔۔
افسوس عون و جعفر اب تک نہ ملنے آے
اب تک نہ میں نے دیکھا میں کیا جواب دونگی
زینب کا تھا یہ نوحہ۔۔۔
اصغر ہمارا بھای اب کس کی گود میں ہے
آنکھوں کا ہے جو تارہ میں کیا جواب دونگی
زینب کا تھا یہ نوحہ۔۔۔
سینے پہ سونے والی وہ لاڈلی کہاں ہے
میری بہن سکینہ میں کیا جواب دونگی
زینب کا تھا یہ نوحہ۔۔۔
اکبر سے آیینگے جب ملنے کو انکے ساتھی
قابو میں دل نہ ہوگا میں کیا جواب دونگی
زینب کا تھا یہ نوحہ۔۔۔
روداد کربلا کی آ کر مدینے والے
ہر ایک پتہ کریں گے میں کیا جواب دونگی
زینب کا تھا یہ نوحہ۔۔۔
کربوبلا سے واپس ام البنین کا بیٹا
عباس کیوں نہ آیا میں کیا جواب دونگی
زینب کا تھا یہ نوحہ۔۔۔
بازو کو دیکھتے ہی پوچھے گی میری نانی
یہ ہے نشان کیسا میں کیا جواب دونگی
زینب کا تھا یہ نوحہ۔۔۔
جب داخلہ وطن میں ہوگا قمر حرم کا
زینب کا دل کہے گا میں کیا جواب دونگی
زینب کا تھا یہ نوحہ۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.