Sughra mai lutkar
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Return to Madina recited by Ali Zia Rizvi
صغرا میں لٹ کر آئی ہوں
کرب و بلا کی داستان
کیسے سنے گی ناتواں
بس یہ سمجھ لے نیم جاں
صغرا میں لٹ کر آئی ہوں
دو تھے میرے شمس و قمر
ایسے گئے آئے نہ گھر
دونوں گئے سوئے جناں
---صغرا میں لٹ کر
میری کمائی لٹ گئی
تصویر احمد مٹ گئی
مارا گیا کڑیل جواں
---صغرا میں لٹ کر
سر کاٹ کر شبیر کا
نیزے پہ لائے اشقیائ
کیسے ہو وہ منظر بیاں
---صغرا میں لٹ کر
میں تھی بھرا دربار تھا
وہ شام کا بازار تھا
بے پردہ تھیں سب بیبیاں
---صغرا میں لٹ کر
کیونکر ثریا ہو بیاں
لرزے میں تھا کون و مکاں
زینب جو کرتی تھیں بیاں
---صغرا میں لٹ کر
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.