Sar peetkar basheer
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Return to Madina recited by Mir Rehan Abbas
لوگوں مدینہ رہنے کے قابل نہیں رہا
سر پیٹ کر بشیر کہتا ہواچلا
روتے ہوئے بشیر نے اعلان یہ کیا
مارے گئے حسین پیمبر کا گھر لٹا
قیدی بنایا آل محمد کو بے خطا
واپس وطن کو آے ہیں بیمار کربلا
---لوگوں مدینہ رہنے
---سر پیٹ کر بشیر
بے دست نہر پر ہوے عباس با وفا
نیزہ شبیہ احمد مختار کو لگا
بے شیر کے گلے پہ بھی تیر ستم لگا
پامال رن میں قاسم نوشاہ ہو گیا
---لوگوں مدینہ رہنے
---سر پیٹ کر بشیر
جی بھر کے ظالموں نے ستایاحسین کو
پیاسا کیا شہید شہ مشرقین کو
پانی دیا نہ فاطمہ کے نور عین کو
پیاسے گلے پہ شمر نے خنجر چلا دیا
---لوگوں مدینہ رہنے
---سر پیٹ کر بشیر
شام غریباں ایک قیامت ہوی بپا
اسباب سارا لوٹ لیا گھر بھی جلا دیا
چھینی ہے سر سے زینب و کلثوم کی ردا
آل نبی کو قید کیا وا مصیبتا
---لوگوں مدینہ رہنے
---سر پیٹ کر بشیر
قیدی بنایا زینب مضطر کو الاماں
اور بے کجاوا اونٹوں پر تھی ساری بی بیاں
پہنے ہوئے تھے سید سجاد بیڑیاں
اہل حرم کا قافلہ بازار میں گیا
---لوگوں مدینہ رہنے
---سر پیٹ کر بشیر
قبر رسول ہل گیء زینب نے جب کہا
نانا تیری نواسی کے سر پر نہ تھی ردا
دربار شام میں ہمیں لے جا کے بے خطا
امت نے خوب اجر رسالت ادا کیا
---لوگوں مدینہ رہنے
---سر پیٹ کر بشیر
مقبول ہو ہلال اور ریحان کی دعا
نسلوں میں اپنے باقی رہے غم حسین کا
دیتی رہے دعائیں ہمیں بنت مصطفیٰ
سامان ہو یہ حشر میں اپنی نجات کا
---لوگوں مدینہ رہنے
---سر پیٹ کر بشیر
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.