Sakina yaad aati
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Return to Madina recited by Rizwan Zaidi
رہای مل گیء زینب ابھی یادوں کی قیدی ہے
وطن تو آگیء ماں کی لحد پر بین کرتی ہے
امانت اپنے بھائی کی پس زندان چھوڑ آی
سکینہ اب اندھیری قبر میں کس طرح سوتی ہے
سکینہ یاد آتی ہے سکینہ یاد آتی ہے
ہوایں شام آتی ہیں تو زینب چونک جاتی ہے
سکینہ یاد آتی ہے
پھپھی بیمار صغرا کو اگر پانی پلاتی ہے
سکینہ یاد آتی ہے
الم عباس کا دیکھے تو پلکیں بھیگ جاتی ہیں
علی اکبر کے ہجرے میں کیء یادیں ستاتی ہیں
کسی بچی کے کانوں میں نظر بالی جو آتی ہے
سکینہ یاد آتی ہے
ہوایں شام آتی ہی۔۔۔
لحد پہ ماں کی جب دکھڑا سنانے کے لئے جاے
اذیت پتھروں کی اور کبھی زندان یاد آے
نہ جانے روتے روتے کیوں ہر اک غم بھول جاتی ہے
سکینہ یاد آتی ہے
ہوایں شام آتی ہی۔۔۔
وضو کرتے ہوئے پانی کی ٹھنڈک سے لرزتی ہے
فلک پر عابد اب دیکھے تو شہزادی یہ کہتی ہے
مدینے میں یہ بارش تو برس کے دل دکھاتی ہے
سکینہ یاد آتی ہے
ہوایں شام آتی ہی۔۔۔
بہت یادیں بہت باتیں ابھی سینے میں باقی ہیں
رسن کے داغ دروں کے نشاں سینے میں باقی ہے
تصور میں علی اصغر کو جب جھولا جھلاتی ہے
سکینہ یاد آتی ہے
ہوایں شام آتی ہی۔۔۔
کوئی زنداں کا در کھلنے کا قصہ بھی نہ دہراے
کہیں ایسا نہ ہو غم سے میری دھڑکن ہی رک جائے
رہای کی گھڑی میں ہند جب چادر اڑاتی ہے
سکینہ یاد آتی ہے
ہوایں شام آتی ہی۔۔۔
کبھی صغرا جو سینے سے لپٹ کر سونے لگتی ہے
بہن عباس غازی تڑپ کے رونے لگتی ہے
کبھی شبیر کا سینہ کبھی غربت رلاتی ہے
سکینہ یاد آتی ہے
ہوایں شام آتی ہی۔۔۔
کبھی عابد سے چھپاتی ہے کبھی ان سکینہ سے
پلٹ کر آی ہے جب سے رہائی پاک زنداں سے
رہائی پانے والوں سے کہاں نظریں ملاتی ہے
سکینہ یاد آتی ہے
ہوایں شام آتی ہی۔۔۔
نگاہیں پھیر لیتی ہے اگر باقر نظر آے
اگر باتوں ہی باتوں میں رسن کا ذکر آجاے
تو آنکھیں بند کرکے خاک پر وہ بیٹھ جاتی ہے
سکینہ یاد آتی ہے
ہوایں شام آتی ہی۔۔۔
نہ بھولی ہے نہ بھولے گی کبھی بازار کا منظر
برستے تھے اسیروں کے سروں پر جس گھڑی پتھر
وطن آکر بھی ایک ننھی لحد خوابوں میں آتی ہے
سکینہ یاد آتی ہے
ہوایں شام آتی ہی۔۔۔
کبھی ریحان اور رضوان جانا قبر زینب پر
نظر آے گا تم کو درد میں ڈوبا یہ ایک منظر
مسلسل قبر زینب سے یہی آواز آتی ہے
سکینہ یاد آتی ہے
ہوایں شام آتی ہی۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.