Qabre sheh par
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Return to Madina recited by Tableegh e Imamia
قبرِ شہ پر یہ کہتی تھی خواہر
بھیااُٹھو اُٹھو اُٹھو وطن جا رہی ہوں
اپنے ہاتھوں سے چادر اُڑھائو
خود اماری میں مجھ کو بیٹھائو
بن تمہارے نہ جائے گی خواہر
اُٹھو اُٹھو وطن جا رہی ہوں
قبرِ شہ پر ۔۔۔
جو یہ پوچھین گے اہلِ مدینہ
کیوں نہ ہمراہ آئی سکینہ
کیا کہوں میں بتا دو برادر
اُٹھو اُٹھو وطن جا رہی ہوں
قبرِ شہ پر ۔۔۔
ساتھ میرے چلے تھے وطن سے
کیوں جدا ہو رہے ہو بہن سے
تم کو ہمراہ جائوں گی لے کر
اُٹھو اُٹھو وطن جا رہی ہوں
قبرِ شہ پر ۔۔۔
کس کو جھُولا جھُلائے گی بانو
گود خالی نہ جائے گی بانو
میرے غنچہ دہن میرے اصغر
اُٹھو اُٹھو وطن جا رہی ہوں
قبرِ شہ پر ۔۔۔
حال عابد کا اُٹھ کے تو دیکھو
بھیا سینے سے اس کو لگا لو
ملنے آیا ہے تم سے یہ مُضطر
اُٹھو اُٹھو وطن جا رہی ہوں
قبرِ شہ پر ۔۔۔
کربلا والے تڑپے نہ محشر
ختم کر دو یہ نوحہ یہیں پر
رو دیا ہے قلم بھی یہ لکھ کر
اُٹھو اُٹھو وطن جا رہی ہوں
قبرِ شہ پر ۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.