Qaafla saadat ka
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Return to Madina recited by Shahid Baltistani
آ رہا ہے کربلا سے
قافلہ سادات کا
کل تلک سالار اس کا تھا علمدار جری
آج ہے سالار اس کا بیڑیوں والا علی
ہاے سجاد ہاے سجاد
جب مدینے سے چلا تھا قافلہ سادات کا
مثل حیدر پاسباں عباس تھا سادات کا
کیسی غربت ایک دن میں بی بیوں پر چھا گئی
ایک عابد ناتواں ہے آسرا سادات کا
ہاے سجاد ہاے سجاد۔۔۔
قافلہ سادات کا۔۔۔
کل تلک عباس کی تھی ہر قدم پر یہ صدا
اے پرندوں منہ چھپالو ہے سفر میں سیدہ
آج یہ سالار ہے اور شامیوں کی بھیڑ ہے
مانگتا ہے ہر قدم پر ہاے زینب کی ردا
ہاے سجاد ہاے سجاد۔۔۔
قافلہ سادات کا۔۔۔
قافلہ ایک وہ تھا محمل میں تھی سب سیدانیاں
قافلہ ایک یہ ہے پیدل چل رہی ہیں بی بیاں
قافلہ سالار کی غربت کا عالم دیکھ کر
بین کرتی جا رہی ہے ہر قدم پر بیڑیاں
ہاے سجاد ہاے سجاد۔۔۔
قافلہ سادات کا۔۔۔
ہر گھڑی صابر رہے دونوں میر کارواں
کربلا تھا ایک کا میداں شام کا اک امتحاں
آج ہے رہوار کی گردن میں سر عباس کا
عابد بیمار کی گردن میں ہے طوق گراں
ہاے سجاد ہاے سجاد۔۔۔
قافلہ سادات کا۔۔۔
شور کرتے ہیں ستمگر تازیانے مار کے
منتظر کرسی نشیں ہیں عطرت اطہار کے
قتل غیرت ہو رہی ہے ہر گلی ہر موڑ پر
انا لللہ ہے لبوں پر عابد بیمار کے
ہاے سجاد ہاے سجاد۔۔۔
قافلہ سادات کا۔۔۔
ہے کمر خم اور ہاتھوں میں عصا تھامے ہوئے
کس طرح پہچانیں آخر فاطمہ صغریٰ اسے
آگیا یاور مدینے میں میرا مولا مگر
لوٹ کر آی نہ عابد کی جوانی شام سے
ہاے سجاد ہاے سجاد۔۔۔
قافلہ سادات کا۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.