Pehchan lo mai
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Return to Madina recited by Anj. Masoomeen
پہچان لو میں زینب ہوں
کیا سنتے ہو اے عبداللہ
دنیا کی ستائی ہے زینب
اس حال میں آی ہے زینب
تھی زخم دل کی ایک صدا
کیا سنتے ہو اے عبداللہ
پہچان لو میں۔۔۔
مقتل میں لٹی زنداں میں گیء
بازاروں میں بے پردہ رہی
دربار سے ہو کے آی ہوں
کیا سنتے ہو اے عبداللہ
پہچان لو میں۔۔۔
مقتل کو گےء پیاسے بچے
آے نہ پلٹ کر پر بچے
دونوں نے ہمارا نام کیا
کیا سنتے ہو اے عبداللہ
پہچان لو میں۔۔۔
لاشے کے نشاں یوں شہ کو ملے
قاسم کے بدن کے ٹکڑے ملے
ارمان نہ کسی کا پورا ہوا
کیا سنتے ہو اے عبداللہ
پہچان لو میں۔۔۔
زینب ان آنکھوں سے دیکھی
اکبر کے کلیجے میں برچھی
اور دیکھی خوں کا ایک دریا
کیا سنتے ہو اے عبداللہ
پہچان لو میں۔۔۔
عباس نے شہ کی نصرت کی
سرور کی اس نے اطاعت کی
پانی کے لئے بے دست ہوا
کیا سنتے ہو اے عبداللہ
پہچان لو میں۔۔۔
ھل من کی صدا پہ رن کو گیا
اصغر کے گلے پر تیر لگا
کٹتے ہوئے دیکھی اس کا گلا
کیا سنتے ہو اے عبداللہ
پہچان لو میں۔۔۔
جب چھوٹا بڑا نہ کوئی بچا
بیمار تھا بس ایک غش میں پڑا
نرغے میں تھا بھای تنہا میرا
کیا سنتے ہو اے عبداللہ
پہچان لو میں۔۔۔
فریاد کناں تھے جب مضطر
وہ پیاسے گلے پر کند خنجر
جب روتی ہوئی آی زہرا
کیا سنتے ہو اے عبداللہ
پہچان لو میں۔۔۔
پھر آی قیامت کی وہ گھڑی
آندھی بھی وہاں پھر چلنے لگی
جب شمر کا خنجر چلنے لگا
کیا سنتے ہو اے عبداللہ
پہچان لو میں۔۔۔
ہر سمت اداسی چھائی تھی
کیا شمع غریباں آی تھی
وہ حال ہوا دیکھا نہ سنا
کیا سنتے ہو اے عبداللہ
پہچان لو میں۔۔۔
سر حق پہ دیا بھای میرا
اقبال بہت وہ صابر تھا
زینب کا بس یہ نوحہ تھا
کیا سنتے ہو اے عبداللہ
پہچان لو میں۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.