Pardes mein barbad
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Return to Madina recited by Hadi Ali Khan Muslim
زینب نے کہا ماں کی لحد سے یہ لپٹ کر
پردیس میں برباد ہوا میرا بھرا گھر
اماں علی اکبر پہ ہوا ظلم کہوں کیا
زخمی تھا کلیجہ
تھا خون میں ڈوبا ہوا وہ منتوں والا
لیلیٰ نے بھی دیکھا
لاشہ رہا بے گورو کفن جلتی زمیں پر
پردیس میں۔۔۔
سب قتل ہوئے جب ہوا بھائی میرا تنہا
اس ظلم سے مارا
وہ دیکھتا رہا ہوں میں محمد کا نواسا
کچھ رحم نہ کھایا
تھا پیاسا گلا بھائی کا اور شمر کا خنجر
پردیس میں۔۔۔
اماں میرے بھائی کا رہا دھوپ میں لاشہ
سر تن سے جدا تھا
کوئی نہ تھا دل غم سے میرا ڈوب رہا تھا
کیا وقت پڑا تھا
میت پہ اُڑھانے کے لیے تھی نہیں چادر
پردیس میں۔۔۔
جس وقت ہوئے شام کے دربار میں داخل
تھی سخت وہ منزل
یاد آگئے عباس تو دل ہو گیا بسمل
تھا ضبط بھی مشکل
شبیر کے آنسو نے سہارا دیا بڑھ کر
پردیس میں۔۔۔
نکلی تھی مدینے سے تو ہمراہ تھا کنبہ
اب کیا کہے دُکھیا
دل ٹوٹ گیا شک ہے میرا غم سے کلیجہ
میں رِہ گئی تنہا
جنگل میں لُٹا آئی ہوں میں تیرا بھرا گھر
پردیس میں۔۔۔
تھی ظلم کی یہ حد کے کئی بار غش آیا
پر خود کو سنبھالا
خود صبر کیا میں نے دیا سب کو دلاسا
وعدہ ہوا پورا
اب ضبط نہیں پاس بُلا لیجیئے مادر
پردیس میں۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.