Nana tere shehr
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Return to Madina recited by Safdar Abbas
بازار ہو کر زنداں سے چھٹ کر
زینب آ گیء نانا
پردیس جا کر اجڑا میرا گھر
بچھڑے برادر سب کچھ لٹا کر
نانا تیرے شہر میں زینب اجڑ کے آ گیء
میں تو اجڑ گیء ہوں کربوبلا بسا گیء
نانا تیرے شہر میں۔۔۔
اے نانا سن سکو تو رودادِ غم سناؤں
جو زخم میں نے کھاے وہ سب تمہیں دکھاؤں
سر کربلا میرا گھر لٹا
برادر گےء چھنی ہے ردا
میں تو اجڑ گیء ہوں
بھای سے جو کےء وہ وعدے سبھی نبھا گیء
نانا تیرے شہر میں۔۔۔
ماہ رجب میں میرا بھائی وطن سے نکلا
اے نانا بعد تیرے امت نے یوں ستایا
سوے کربلا چلا قافلہ
مسافر بنا تیرا لاڈلا
میں تو اجڑ گیء ہوں
اب میرا گھر لٹے گا یہ بات دل کو کھا گیء
نانا تیرے شہر میں۔۔۔
شہ نے زمیں خریدی کربل ہے نام جس کا
اتنے میں اشقیاء کی فوجوں نے ہم کو گھیرا
قیامِ حرم خدا کی قسم
ہٹے نہر سے ہوا یہ ستم
میں تو اجڑ گیء ہوں
یہ بات مجھکو نانا تصویر غم بتا گیء
نانا تیرے شہر میں۔۔۔
پھر ساتویں سے نانا پہرے تھے علقمہ پر
پانی کی بندشیں تھی اولاد فاطمہ پر
میرے طفل سب ہوے جاں بلب
غریب الوطن ہوے تشنہ لب
میں تو اجڑ گیء ہوں
یہ درد سہتے سہتے عاشور کی شب آ گیء
نانا تیرے شہر میں۔۔۔
عاشور کی وہ شب تو روتے ہوے گزاری
صبحِ دہم کی نانا اکبر نے جب اذاں دی
وغا ظلم کی شروع ہو گیء
سر کربلا قیامت ہوی
میں تو اجڑ گیء ہوں
بھای نے جو خریدی سب کو زمیں یہ کھا گیء
نانا تیرے شہر میں۔۔۔
اک ایک کر کے نانا پیر و جواں سدھارے
مقتل میں کوئی سویا کوی نہر کنارے
گل تن میرے برادر میرے
خفا ہو گےء کہیں کھو گےء
میں تو اجڑ گیء ہوں
نیزوں پہ سب کے سر تھے کیسی گھڑی یہ آ گیء
نانا تیرے شہر میں۔۔۔
خنجر چلا تھا جس دم شبیر کے گلے پر
سب ظلم دیکھتی تھی یہ بد نصیب خواہر
گلا کٹ گیا میرے بھائی کا
کفن بھی اسے نہیں مل سکا
میں تو اجڑ گیء ہوں
پھر اس کے بعد نانا آندھی غموں کی چھا گیء
نانا تیرے شہر میں۔۔۔
لرزا نبی کا روضہ مظہر یہ بین سن کر
کیسے بیاں کرے گا فرش عزا پہ صفدر
کہاں ہو سکا بیاں قید کا
یہی ختم ہے میرا مرثیہ
میں تو اجڑ گیء ہوں
کہتی تھی بنت زہرا نانا میں لٹ کے آ گیء
نانا تیرے شہر میں۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.