Nana suno
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Return to Madina recited by Ameer Hasan Aamir
آی جو چھٹ کے قید سے زہرا کی لاڈلی
آ کر مزار احمد مختار پر گری
بالوں کے رنگ سے ہی ضعیفی تھی آشکار
کہتی رہی غموں کی ستای یہ بار بار
نانا سنو سناؤں گی مقتل کی داستاں
قبر نبی پہ زینب مضطر کا تھا بیاں
نانا میں کچھ ہی دور کھڑی دیکھتی رہی
سوکھے گلے پہ بھای کے چلتی رہی چھری
نیزہ لعیں دکھا کے ڈراتے تھے نانا جاں
نانا سنو سناؤں گی۔۔۔
جیتے جی لے نہ پای وہ ایک سانس چین کی
نانا یتیم ہو گیء بیٹی حسین کی
حد تو یہ ہے کہ چھینی گیء اس کی بالیاں
نانا سنو سناؤں گی۔۔۔
نانا سنو وہ چھوٹا سا بچہ حسین کا
گھٹنوں کے بل بھی چلنے کے قابل نہیں رہا
پیاسا ہی ہاے مر گیا لے لے کے سسکیاں
نانا سنو سناؤں گی۔۔۔
نانا ہمارے عون و محمد نہیں رہے
نصرت میں شاہ والا کی دونوں ہی مر گےء
ٹوٹا ہوا ہے دل پہ مصائب کا آسماں
نانا سنو سناؤں گی۔۔۔
پالا تھا جس کو نازوں سے اٹھارہ سال تک
نانا لہو میں ڈوب گےء اس کے بال تک
سینے میں ایسے ماری تھی ظالم نے برچھیاں
نانا سنو سناؤں گی۔۔۔
سجاد کے سوا کوئی مردوں میں تھا نہیں
بہر مدد بلاتی کسے خواہر حزیں
عباس با وفا بھی نگاہوں سے تھا نہاں
نانا سنو سناؤں گی۔۔۔
نانا سنو وہ شام غریباں کی داستاں
ہر سمت دکھ رہا تھا نگاہوں کو بس دھواں
بکھراے بال خاک پہ بیٹھی تھی بی بیاں
نانا سنو سناؤں گی۔۔۔
ایک ایک کر کے سارے جلاے گےء قیام
اس میں پڑا ہوا تھا میرا وقت کا امام
بیکس یتیم عابد بیمار ناتواں
نانا سنو سناؤں گی۔۔۔
قبر نبی لرز گیء زینب کے سن کے بین
کیسے ملے گا عامر و فرحان دل کو چین
لگتا ہے دل میں ٹوٹ گیء درد کی سناں
نانا سنو سناؤں گی۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.