Shaam jaana yaad
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Shaam recited by Safdar Abbas
شام کا بازار اے قافلہ سالار اے عابد بیمار
سید سجاد تیرا شام جانا یاد ہے
راہ میں اشکوں کے بدلے خوں بہانا یاد ہے
سید سجاد تیرا شام جانا یاد ہے
وہ مقاتل کے مصایب کیسے لکھے گا قلم
کربلا سے شام پہنچے جس گھڑی اہلِ حرم
تیرا رونا شامیوں کا مسکرانا یاد ہے
سید سجاد تیرا۔۔۔
جو بھی جس کے دل میں آیا وہ ستم اس نے کیا
آگ برسائی کسی نے اور کسی نے یہ کہا
باغی قیدی تیری شاہی کا زمانہ یاد ہے
سید سجاد تیرا۔۔۔
قیدیوں کے آگے آگے خولی دیتا تھا صدا
گھر سجاؤ آ رہا ہے باغیوں کا قافلہ
یہ منادی سن کے تیرا سر جھکانا یاد ہے
سید سجاد تیرا۔۔۔
چند ساعتیں کا سفر تھا تیس گھنٹوں میں کیا
روح زخمی جسم زخمی اور دل محوِ بکا
اپنے بالوں سے حرم کا منہ چھپانا یاد ہے
سید سجاد تیرا۔۔۔
ابنِ مرجانا نے تجھ پر کی ستم کی انتہا
جب سکینہ کو کنیزی میں طلب اس نے کیا
اس گھڑی خطبہ وہ زینب کا سنانا یاد ہے
سید سجاد تیرا۔۔۔
ہو رہا تھا یوں تعرف بر سر دربار عام
قیدیوں میں کون وہ بی بی ہے زینب جس کا نام
اور حرم کا بی بی زینب کا چھپانا یاد ہے
سید سجاد تیرا۔۔۔
صفدر و مظہر یہ نوحہ ہے امام وقت کا
میرے مولا کے مصایب بن گےء ہیں ناحیہ
انکے جملوں سے ابھی تک وہ زمانہ یاد ہے
سید سجاد تیرا۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.