Musafirane musibat
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Return to Madina recited by Nadeem Sarwar
نہ مہمل ہے نہ ہودج ہے
نہ لشکر کی وہ سج دھج ہے
نہ سر پہ علم نہ چادر ہے
اللہ یہ کیسا منظر ہے
مسافرانِ مصیبت وطن میں آتے ہیں
سفر سے آتے ہیں سوغاتِ درد لاتے ہیں
مسافرانِ مصیبت۔۔۔
کیا سلام محمد کے آستانے کو
کٹا کے آئے ہیں زہرا کے سب گھرانے کو
نہ قبول توں ہم بے کسوں کے آنے کو
یہ نوحہ کرتے ہیں اور اشک خوں بہاتے ہیں
مسافرانِ مصیبت۔۔۔
مدینہ ہم تیرے والی کو آئے ہیں کھو کر
مدینہ کوفے میں سر ننگے ہم پھرے دردر
مدینہ داغِ رسن ہیں ہمارے شانوں پر
اُٹھا کے ہاتھ مدینے کو یہ سناتے ہیں
مسافرانِ مصیبت۔۔۔
ہر اک قدم ہے بُقا کب لبوں پہ بین نہیں
ہم آئے زندہ پر زہرا کا نورِ عین نہیں
مدینہ اکبر و قاسم نہیں حسین نہیں
یہ کیسے کیسے جواں تھے جو یاد آتے ہیں
مسافرانِ مصیبت۔۔۔
مدینے والو!کہو اُس بہن کی کیا تقدیر
جو دیکھے اپنے برادر کے حلق پر شمشیر
لہو میں غرق جو دیکھے حسین کی تصویر
لہو میں کیا یونہی بھائی کا سر دیکھتے ہیں
مسافرانِ مصیبت۔۔۔
بتائو کہتے ہیں کیا سب اُس اماں جائے کو
جو اربعیں تلک دے کفن نہ بھائی کو
بہن دیکھائے گی منہ کس طرح خدائی کو
کفن دیا ہے نہ اُن کی لحد بناتے ہیں
مسافرانِ مصیبت۔۔۔
چلا بشیر یہ دیتا ہوا خبر ہر جا
مگر محلہِ ہاشم میں دیکھتا ہے کیا
کہ اک مریضہ سرِ راہ ہے کھڑی تنہا
ہے منتظر کہ وہ کنبے کے لوگ آتے ہیں
مسافرانِ مصیبت۔۔۔
خبر یہ پھیلی تو ماتم ہر ایک گھر میں ہوا
نکل نکل پڑیں سب عورتیں برہنہ پا
گری زمین پہ صغریٰ کہ اُس پہ چرخ گرا
جو سوگوار ہیں صغریٰ کے پاس آتے ہیں
مسافرانِ مصیبت۔۔۔
فضائے درد میں لے کر اُداسیاں آئیں
سفر سے لوٹ کے اِدھر بھوکی پیاسیاں آئیں
اُٹھو رسول تمھاری نواسیاں آئیں
کہ خود کو اونٹوں سے اہلِ حرم گراتے ہیں
مسافرانِ مصیبت۔۔۔
جو آئی کان میں آواز بانوئِ مضطر
کہاں ہو اے میرے والی امام جن و بشر
تڑپ کے رہ گئی صغریٰ بپا ہوا محشر
دبیر بس کے اب افلاک تھر تھراتے ہیں
مسافرانِ مصیبت۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.