Madina lut gaya wo
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Return to Madina recited by Dilawar Hasan
مدینہ لٹ گیا وہ وقت آیا یا رسول اللّٰہ
پس سرور تھا یہ زینب کا نوحہ یا رسول اللّٰہ
امام وقت کو سجدے میں پیاسا قتل کر ڈالا
مسلمانوں نے ایسا ظلم ڈھایا یا رسول اللّٰہ
مدینہ لٹ گیا۔۔۔
ہوا اس درجہ شرمندہ میری بالی سکینہ سے
میرے عباس نے دریا بسایا یا رسول اللّٰہ
مدینہ لٹ گیا۔۔۔
پس شبیر جب کوئی نہیں تھا فوج اعدا نے
جلایا خیموں کو اسباب لوٹا یا رسول اللّٰہ
مدینہ لٹ گیا۔۔۔
جنازہ والدہ کا شب کے پردے میں اٹھا لیکن
ہمیں بے پردہ اعدا نے پھرایا یا رسول اللّٰہ
مدینہ لٹ گیا۔۔۔
اکیلے سید سجاد پر لاکھوں مظالم ہے
نہیں تھا کوئی جو دیتا سہارا یا رسول اللّٰہ
مدینہ لٹ گیا۔۔۔
ادھر قاسم کا لاشہ گھوڑوں سے پامال ہوتا تھا
ادھر ہلتا تھا صغرا کا کلیجہ یا رسول اللّٰہ
مدینہ لٹ گیا۔۔۔
بلا لیجیےء گا اپنے روضہء اقدس پہ عشرت کو
پسند آ جاے گر عشرت کا نوحہ یا رسول اللّٰہ
مدینہ لٹ گیا۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.