Kulsoom ne mehmil
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Return to Madina recited by Nadeem Sarwar
یثرب نظر آیا
کلثوم نے محمل کے جو پردے کو اُٹھایا
یثرب۔۔۔
اپنا تھا وطن اور پرایا نظر آیا
کلثوم نے ۔۔۔
منہ ڈھانپ کے رونے لگی احمد کی نواسی
ویران در و بام تھے اللہ رے اداسی
اُجڑا بنی ہاشم کا محلّہ نظر آیا
کلثوم نے ۔۔۔
وہ گلیاں جہاں عون و محمد کبھی کھیلے
عبداللہ وہاں پھرتے تھے خاموش اکیلے
ہر سمت میں بچوں کا سراپا نظر آیا
کلثوم نے ۔۔۔
صغریٰ نے خبر پائی کے لوٹ آئے مسافر
خوش ہوگئی روضے پہ نبی کے ہوئی حاضر
کیا سوچا تھا صغریٰ نے اُسے کیا نظر آیا
کلثوم نے ۔۔۔
اُجڑی ہوئی ہر مانگ تھی ہر گود تھی خالی
اصغر کا شلوکا تھا سکینہ کی تھی بالی
عباس کا پرچم بھی اکیلا نظر آیا
کلثوم نے ۔۔۔
جس وقت رُکی نانا کے روضے پہ عماری
ناقے سے گری خاک پہ وہ درد کی ماری
روتا ہوا نانا کا جو چہرہ نظر آیا
کلثوم نے ۔۔۔
صغریٰ نے کہا اماں سے کیوں گود ہے خالی
اک آہ بھری بانو نے کچھ منہ سے نہ بولی
رونے لگی جلتا ہوا جھولا نظر آیا
کلثوم نے ۔۔۔
بن بھائی کے داخل ہوئی جو اپنے ہی گھر میں
غش آگیاطاقت نہ رہی قلب و جگر میں
بے گوروکفن بھائی کا لاشہ نظر آیا
کلثوم نے ۔۔۔
حُجرے میں نظر آئے نہیں قاسم و اکبر
کہنے لگی میں چھوڑگئی تھی یہ بھرا گھر
گھر قبر کے ماحول میں ڈھلتا نظر آیا
کلثوم نے ۔۔۔
بستر تو وہاں عون و محمد کے سجے تھے
اور طاق میں اصغر کے کھلونے بھی رکھے تھے
لیکن نہ کوئی کھیلنے والا نظر آیا
کلثوم نے ۔۔۔
اے سرور و ریحان غمِ شاہِ ہُدا سے
سیدانیاں اُٹھی نا کبھی فرشِ عزا سے
آنکھوں میں لہو ہونٹوں پہ نوحہ نظر آیا
کلثوم نے ۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.