Jangal may bhare
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Return to Madina recited by Ali Zia Rizvi
جنگل میں بھرے گھر کو لٹا آئی ہے زینب
اے شہر مدینہ
عابد کو کس طرح بچا لائے ہے زینب
اے شہر مدینہ
بندھوا کے رسن ہاتھوں میں اور خطبے سنا کر
گھر بار لٹا کر
دیوار بڑے کفر کی ڈھا آئی ہے زینب
اے شہر مدینہ
---جنگل میں بھر گھر
جس شہر میں شہزادیوں کی طرح رہی تھی
نازوں سے پلی تھی
سر ننگے اسی شہر میں ہو آئی زینب
اے شہر مدینہ
---جنگل میں بھر گھر
جو ہجر پدر میں رہی ہیر وقت پریشان
سوئی نہیں اک آن
اس بچی کو زنداں میں سلا آئی ہے زینب
اے شہر مدینہ
---جنگل میں بھر گھر
ڈھارس تھی بہت بھائی کو جس بھائی کے دم سے
دل پھٹتا ہے غم سے
ساحل پہ اکیلا اسے چھوڑ آئی ہے زینب
اے شہر مدینہ
---جنگل میں بھر گھر
چھ ماہ کے اصغر کو بھی جھولے کے بجائے
دکھ درد چھپائے
آغوش میں تربت کے سلا آئی ہے زینب
اے شہر مدینہ
---جنگل میں بھر گھر
تھے عون و محمد جو میری آنکھوں کے تارے
ماموں کے دلارے
قربان انھیں بھائی پر کر آئی ہے زینب
اے شہر مدینہ
---جنگل میں بھر گھر
تھا اکبر ناشاد جو اس گھر کا اجالا
وہ گیسوئوں والا
مرقد میں اکیلا اسے چھوڑ آئی ہے زینب
اے شہر مدینہ
---جنگل میں بھر گھر
نادم ہے بہت لا سکی قاسم کو نہ ہمراہ
وا حسرت و دردا
کبری کو مگر ساتھ لئے آئی ہے زینب
اے شہر مدینہ
---جنگل میں بھر گھر
پانی میں پئیں اہل وطن اہل وطن پیاس نہ بھولیں
منہ اشکوں سے دھولیں
کہنے کو یہ بھائی کا پیام آئی ہے زینب
اے شہر مدینہ
---جنگل میں بھر گھر
منظر وہ بھلا سکتی نہیں تادم اخر
ہے کہنے سے قاصر
جو شام کے دربار میں دیکھ آئی ہے زینب
اے شہر مدینہ
---جنگل میں بھر گھر
کس وقت خدا جانے قدم نکلے تھے گھر سے
چادر چھنی سر سے
اک تک نہ مصائب سے نکل پائی ہے زینب
اے شہر مدینہ
---جنگل میں بھر گھر
شبیر پہ اب روئے گا تا حشر زمانہ
ہے غم کا فسانہ
مجلس کی بنیاد شام میں ڈال آئی ہے زینبہ
اے شہر مدینہ
---جنگل میں بھر گھر
رہ جائے گا اختر افق غم پہ تیرا نام
کیا خوب ہے انعام
نوحہ تیرا سننے کے لئے آئی ہے زینب
اے شہر مدینہ
---جنگل میں بھر گھر
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.