Hussain ki behne
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Return to Madina recited by Ameer Hasan Aamir
چلی حسین کو کھو کر حسین کی بہنیں
سروں پہ خاک سجا کر حسین کی بہنیں
لپٹ کے بھای کی تربت سے غم مناتی ہے
دیار شام کا سب ماجرا سناتی ہے
تڑپ تڑپ کے لحد پر حسین کی بہنیں
چلی حسین کو کھو کر۔۔۔
جگر فگار ہے سہمی ہے غم کی ماری ہے
مصیبتوں کی ستای ستم کی ماری ہے
غموں سے ہو گیء لاگر حسین کی بہنیں
چلی حسین کو کھو کر۔۔۔
عماریوں پہ بھی ہو کر سوار دیکھتی ہے
لحد کو بھای کی سب بار بار دیکھتی ہے
قدم قدم پہ پلٹ کر حسین کی بہنیں
چلی حسین کو کھو کر۔۔۔
ابھی تو چھوٹ کے آی ہے قید خانے سے
حسین بھای کو دیکھا نہیں زمانے سے
تڑپ کے روے نہ کیوں کر حسین کی بہنیں
چلی حسین کو کھو کر۔۔۔
بنا کے ذادے سفر نور عین کا چہرہ
تصورات میں بھیا حسین کا چہرہ
سفر میں جاتی ہے لے کر حسین کی بہنیں
چلی حسین کو کھو کر۔۔۔
کبھی تو سر کبھی رخسار پیٹ لیتی ہے
ہر ایک عزیز کو رو رو کے یاد کرتی ہے
لحد پہ خود کو گرا کر حسین کی بہنیں
چلی حسین کو کھو کر۔۔۔
بنی اسد کے قبیلے میں آہ و زاری ہے
ہر ایک زبان پہ بے ساختہ یہ جاری ہے
مدینے جاتی ہے لٹ کر حسین کی بہنیں
چلی حسین کو کھو کر۔۔۔
ستم جو ڈھاے ہے امت نے اس مصیبت کی
کریں گی جا کے شکایت ضرور امت کی
پہنچ کے قبر نبی پر حسین کی بہنیں
چلی حسین کو کھو کر۔۔۔
کمیل ہاے وہ کتنا تڑپ رہی ہونگی
لحد کو چھوڑ کے عامر وہ جب چلی ہونگی
اڑا کے خاک کی چادر حسین کی بہنیں
چلی حسین کو کھو کر۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.