Bin bhai ke ab
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Return to Madina recited by Rizwan Zaidi
اے بھیا میرے بھیا
ہاے حسین پیاسے حسین
بن بھای کے اب کیسے وطن جاے گی زینب
مر جاۓ گی مر جاۓ گی مر جاۓ گی زینب
پوچھے گی جو صغرا کے کہاں ہیں میرے بابا
مجھکو میرا بے شیر نظر کیوں نہیں آتا
سب قتل ہوے کیسے بتا پاے گی زینب
بن بھای کے اب۔۔۔
سب چاہنے والے ہیں میرے کربوبلا میں
سب گود کے پالے ہیں اسی دشتِ جفا میں
یہ کہتے ہوئے جہاں سے گزر جاے گی زینب
بن بھای کے اب۔۔۔
زندان مصائب سے تو لوٹ آی ہوں بھیا
پر ساتھ سکینہ کو کہاں لای ہوں بھیا
یہ داغ کلیجے پہ نہ سہہ پاے گی زینب
بن بھای کے اب۔۔۔
بس ایک ہی آرام ہے اس قلب حزیں کو
بازار کے سب زخم ابھی یاد ہے مجھکو
باغی کی بہن اب نہیں کہلاے گی زینب
بن بھای کے اب۔۔۔
یثرب کے مکیں پوچھیں گے سجاد سے آ کر
پردیس میں برباد ہوا کیسے بھرا گھر
خوں روے گا سجاد تو گھبراے گی زینب
بن بھای کے اب۔۔۔
آییں گے نظر عون و محمد کے جو ہجرے
ہو جاییں گے سب زخم ہرے میرے جگر کے
جب عون و محمد کو نہیں پاے گی زینب
بن بھای کے اب۔۔۔
کیا کوہ ستم قلب پہ نانی کے گرے گا
اماں کی لحد کانپ اٹھے گی میرے بھیا
جب نیل رسن کے انہیں دکھلاے گی زینب
بن بھای کے اب۔۔۔
کیوں آی نہیں ساتھ میں فرزند تمہارے
گر پوچھ لیا مجھ سے یہ عبداللہ نے آ کے
سو بار وہی واقعہ دہراے گی زینب
بن بھای کے اب۔۔۔
مظہر وہ گھڑی کیسی تھی میں لکھ نہیں سکتا
محمل سے نظر آیا جو زینب کو مدینہ
فضہ نے کہا درد سے مر جاۓ گی زینب
بن بھای کے اب۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.