Bibi madina aagaya
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Return to Madina recited by Nasir Zaidi
فضّہ نے زینب سے کہا
بی بی مدینہ آ گیا
آلِ نبی کا قافلہ
جب قید سے چھُٹ کر چلا
نزدیک یثرب جب ہوا
فضّہ نے زینب سے کہا
بی بی مدینہ آ گیا ۔۔۔
اب ختم ہے اپنا سفر
آتا ہے اب مجھ کو نظر
وہ سامنے یثرب نگر
حضرت کا روضہ آگیا
بی بی مدینہ آ گیا ۔۔۔
قافلے دا آلِ نبی
پیش بندے عامِ رواں شد
یثرب دا چھِ نسیدِ شُد
فضّہ زینب دا ہوے
بی بی مدینہ آ گیا ۔۔۔
بستی سے ہٹ کر کچھ قدم
میداں میں ٹھہریں گے ہم
یا حسرت و یاس و الم
دلگیر خستہ بے نوا
ی بی مدینہ آ گیا ۔۔۔
بیمار و لاغر ناتواں
سجاد کرتے ہیں بیاں
پہلے نقیب کارواں
بستی میں بھیجا جائے گا
بی بی مدینہ آ گیا ۔۔۔
اہلِ مدینہ آئیں گے
برباد ہم کو پائیں گے
بیتاب سب ہو جائیں گے
ہو جائے گا محشر بپا
بی بی مدینہ آ گیا ۔۔۔
سرور نہ آئیں گے نظر
اکبر نہ آئیں گے نظر
اصغر نہ آئیں گے نظر
صغریٰ کا ہو گا حال کیا
بی بی مدینہ آ گیا ۔۔۔
عباس اب آ جائیے
پانی نہیں اب چاہیئے
ہمت ہمیں بندھوائیے
روضہ نبی کا آ گیا
بی بی مدینہ آ گیا ۔۔۔
رُلوا رہی ہے آج بھی
تڑپا رہی ہے آج بھی
یاد آ رہی ہے آج بھی
توقیر زیدی یہ صدا
بی بی مدینہ آ گیا ۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.