Bhaiya mere bhaiya
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Return to Madina recited by Nasir Zaidi
بھیا میرے بھیا, بھیا میرے بھیا
میں دونگی کفن آپ کو دفناوءنگی لاشہ
بھیا میرے بھیا...
آزاد ہویء قید سے لو مل گیء چادر
اے بھائی اٹھو قید سے میں آگیء لٹ کر
میں آشکوں سے باندھوں گی تیرے لال کا سہرا
بھیا میرے بھیا...
اک روز میں اس طرح تیری لاش سے گزری
جس طرح کہ تجھ سے میرا رشتہ نہیں کویء
پر اب تو زرا اٹھکے کلیجے سے لپٹ جا
بھیا میرے بھیا...
اے بھائی بہت رویء ہوں فرقت میں تمہاری
رونے کے سوا کرتی بھی کیا درد کی ماری
ہوتے تھے ستم لیتی تھی جب نام تمہارا
بھیا میرے بھیا...
عباس اٹھو دیکھو بہن ملنے کو آیء
کیا بات ہے اٹھتے نہیں دیتی ہوں دہایء
ہمشیر سے منہ آپ نے کس طرح سے پھیرا
بھیا میرے بھیا...
بازاروں سے درباروں سے زندانوں سے آیء
بے پردہ پھرایء گیء اور موت نہ آئی
بالوں سے چھپاتی رہی بازاروں میں چہرہ
بھیا میرے بھیا...
زنداں میں سکینہ کو اجل آگیء بھائی
اس گھور اندھیرے میں لحد اس کی بنائی
بچی کا کفن بن گیا اس بچی کا کرتہ
بھیا میرے بھیا...
سجاد کو جکڑا گیا زنجیر ستم میں
اک ایک قدم مرتی رہی ہوں تیرے غم میں
پردیس میں قسمت نے نبی زادی کو لوٹا
بھیا میرے بھیا...
کس طرح وطن جاؤں تمہیں چھوڑ کے بن میں
تنہا تو نہیں جاؤں گی اے بھائی وطن میں
بتلاؤ نگی کیا جب پوچھے گی جب فاطمہ صغریٰ
بھیا میرے بھیا...
کس کس کو نشاں رسی کے دکھلاؤں گی میں جا کر
نہ قاسم و اکبر ہیں نہ عباس دلاور
بن آپ کے گھر قبر سے تو کم نہیں ہوگا
بھیا میرے بھیا...
ریحان فغاں زینب دلگیر کی سن کر
گویا ہوا ہمشیر سے یوں لاشہء سرور
ملتا ہے سکوں مجھکو بہن یوہی کہے جا
بھیا میرے بھیا...
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.