Beti ali ki turbate
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Return to Madina recited by Hadi Ali Khan Muslim
بیٹی علی کی تربت زہرا پہ آی ہے
کرتہ لہو بھرا ہوا بھائی کا لای ہے
کہتی ہے اے حسین کی اماں اٹھو اٹھو
زینب سے کربلا کا زرا ماجرا سنو
اماں ہمارے رنج و مصایب ہیں درد ناک
اماں ہمارے قلب و جگر ہوچکے ہیں چاک
اماں ہمارے نانا کی امت نے کی دغا
اماں ہمارے خون کو سمجھے ہیں بے رواں
---کہتی ہے اے حسین
اماں ترس کے رہ گئے پانی کو ہم تمام
اماں دیا نہ ہم کو کسی نے بھی ایک جام
اماں ہمارے مرد تہہ تیغ ہوگےء
اماں نہا کے خون میں بیچارے سو گےء
---کہتی ہے اے حسین
اماں حبیب ابنِ مظاہر زہیر و قین
کام آگےء ہے وہ بھی بے نصرتِ حسین
اماں وہ حر کہ جس نے سر اپنا کٹا دیا
نقش کف حسین میں ایمان کو پا لیا
---کہتی ہے اے حسین
اماں پڑے ہیں نہر پہ عباس روٹھ کر
اماں سکینہ سوتی ہے زندان میں پدر
اماں کہاں سے اکبر مہرو کو لاؤں میں
اماں کہاں سے اصغر ناداں کو پاؤں میں
---کہتی ہے اے حسین
اماں وہ میرے عون و محمد میرے پسر
میدان کربلا میں پڑے ہیں کٹا کے سر
اماں لہو میں ڈوب کے قاسم بھی چل بسے
اماں حسن کو منہ نہ دکھانے کے ہم رہے
---کہتی ہے اے حسین
اماں حسین کربوبلا ہی میں رہ گئے
اماں حسین سارے مصایب کو سہہ گٹ
اماں حسین مرگےء بے یارو بے وطن
اماں حسین کو نہ میسر ہوا کفن
---کہتی ہے اے حسین
اماں ہماری چادریں بھی چھن گئی تمام
اماں ہمارے حال پہ ہنستے تھے أہل شام
اماں وہ شام غربت شبیر آہ آہ
اماں وہ رات کالی وہ سنسان قتل گاہ
---کہتی ہے اے حسین
اماں یہ حال عابد بیمار کا ہوا
ظالم سپاہ نے لے لیا بستر غریب کا
اماں قدم قدم پہ اسیری رلا گیء
گردن میں طوق پاؤں میں زنجیر آگیء
---کہتی ہے اے حسین
اماں وہ بیبیوں کا تڑپنا وہ شورو شین
اماں رہے گی یاد وہ آہ و بکا وہ بین
اماں رباب روتی ہے اصغر کو صبح و شام
اکبر کو یاد کرتی ہے لیلیٰء تشنہ کام
---کہتی ہے اے حسین
بازو کے نیل دیکھیےء اماں خدا گواہ
مقتل کے گرد بن گیء ابشا خدا گواہ
اماں یہ بی بسی یہ قیامت کی بی بسی
اماں ہمارے حال پہ روتی ہے بیکسی
---کہتی ہے اے حسین
اماں بتایےء تو میں اب جی کے کیا کروں
کس طرح اب حسین کی فرقت کا غم سہوں
آیء فغاں ندا کہ سر حشر ہم بھی اب
کرتہ لہو بھرا ہوا رکھ دینگے پیش رب
بیٹی تمہارے بھائی شہ مشرقین ہیں
بیٹی تمہارے صبر میں فاتح حسین ہیں
---کہتی ہے اے حسین
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.