Ay shehre madina
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Return to Madina recited by Askar Ali Khan
کیا تجھ سے کہے حالِ سفر زینبِ مضطر
اے شہرِ مدینہ
لوٹ آئی ہوں میں اپنے بھرے گھر کو لُٹا کر
اے شہرِ مدینہ
اٹھارہ برس نازوں سے میں نے جسے پالا
وہ گیسوئوں والا
دُنیا سے گیا سینے پہ پھل برچھی کا کھا کر
اے شہرِ مدینہ
کیا تُجھ سے کہے ۔۔۔
دروازے پہ خیمے کے میں مجبور کھڑی تھی
اور دیکھ رہی تھی
جب سبطِ پیعمبر کے گلے پر چلا خنجر
اے شہرِ مدینہ
کیا تُجھ سے کہے ۔۔۔
تھے شاہ جسے پیار سے سینے پہ سُلاتے
اور ناز اُٹھاتے
زنداں کے اندھیرے میں اُسے آئی ہوں کھو کر
اے شہرِ مدینہ
کیا تُجھ سے کہے ۔۔۔
بچے ہی نہیں ساتھ میں کس طرح سے جائوں
یہ سوچ رہی ہوں
گھر دیکھوں گی جب خالی تو صبر آئے گا کیونکر
اے شہرِ مدینہ
کیا تُجھ سے کہے ۔۔۔
دل تھام کے روتے تھے سعید اہلِ مدینہ
جب کہتی تھی دُکھیا
میں آئی ہوں اماں کے بھرے گھر کو لُٹا کر
اے شہرِ مدینہ
کیا تُجھ سے کہے ۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.