Ay nana teri ummat se
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Return to Madina recited by Sajid Jafri
اے نانا تیری اُمت سے تیرا دین بچا کر لائی ہے
تیری بے گھر زینب آئی ہے
و تیری بے گھر زینب آئی ہے
بے چادر زینب آئی ہے
تیرا دین بچا کر لائی ہے
پوچھا جو کسی نے زینب سے بھائی ہے کہاں تو زینب نے
اک مُٹھی خاک اُٹھائی ہے اور خاک ہوا میں اُڑائی ہے
تیری بے گھر زینب آئی ہے
اے نانا تیری اُمت سے۔۔۔
قرآں تھا جو شبیر کا تن مقتل میں سُموں سے روندھا گیا
جُز دان تھا جو تن کا کُرتا وہ خوں میں ڈوبا لائی ہے
تیری بے گھر زینب آئی ہے
اے نانا تیری اُمت سے۔۔۔
بے جان حجرے چُپ دروازے ثابت پردے بے جُنبش لب
یا گھر میں ہے اک سناٹا یا زینب کی تنہائی ہے
تیری بے گھر زینب آئی ہے
اے نانا تیری اُمت سے۔۔۔
مقتل میں لگی تھی قیمتِ دیںبولی دیتے تھے دشمنِ دیں
اے نانا میں نے قیمتِ دین اپنی چادر سے چھپائی ہے
تیری بے گھر زینب آئی ہے
اے نانا تیری اُمت سے۔۔۔
تھا جس نے سوار کرایا جب زینب کی سواری نکلی تھی
اے شہرِ مدینہ کہاں ہے وہ زینب کی سواری آئی ہے
تیری بے گھر زینب آئی ہے
اے نانا تیری اُمت سے۔۔۔
اُس چادر سے ہی کعبے کی حرمت کا بنے گا غلاف نوید
بھائی پر سے صدقہ کر کے جو چادر زینب آئی ہے
تیری بے گھر زینب آئی ہے
اے نانا تیری اُمت سے۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.