Ay madina ghazab
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Return to Madina recited by Nadeem Sarwar
قافلہ جب وطن لوٹ آیا
آ کے بابِ مدینہ پہ ٹھہرا
گرد اُجڑے ہوئے قافلے کے
پُرسہ داروں نے حلقہ بنایا
شورِ ماتم اُٹھا شورِ گریہ اُٹھا
اے مدینہ غضب ہو گیا
بی بی کلثوم کا تھا یہ نوحہ
اے مدینہ غضب ہو گیا
شہرِ نانا کے لا تقبَلینا
اے مدینہ غضب۔۔۔
شہر نانا کے ہم آئے اُجڑے ہوئے
خیر مقدم کے قابل کہاں ہم رہے
شہر نانا کے لا تقبَلین
اے مدینہ غضب ہو گیا
بی بی کلثوم کا تھا۔۔۔
اے مدینہ غضب۔۔۔
ہائے نانا بھرا گھر کا گھر لُٹ گیا
چادریں لُٹ گئیں مال و زر لُٹ گیا
تھا محرم کا کیسا مہینہ
اے مدینہ غضب ہو گیا
بی بی کلثوم کا تھا۔۔۔
اے مدینہ غضب۔۔۔
چومتے تھے جسے آپ نانا صدا
تیراں ضربوں سے کاٹا گیا وہ گلا
شمر کے دل میں تھا کتنا کینہ
اے مدینہ غضب ہو گیا
بی بی کلثوم کا تھا۔۔۔
اے مدینہ غضب۔۔۔
بھائی اٹھارہ تھے کوئی بھی نہ رہا
چھ مہینے کا اصغر بھی مارا گیا
لُٹ گیا سب ہمارا خزینہ
اے مدینہ غضب ہو گیا
بی بی کلثوم کا تھا۔۔۔
اے مدینہ غضب۔۔۔
عصرِ عاشور نیزوں پہ سر آ گیا
اے شامِ غریباں تو خیمے جلے
سر پہ چادر کسی کی بچی نہ
اے مدینہ غضب ہو گیا
بی بی کلثوم کا تھا۔۔۔
اے مدینہ غضب۔۔۔
بے ردا ہم کو در در پھرایا گیا
ظلم ہے کوچہ کوچہ سجایا گیا
بارشیں پتھروں کی رُکی نہ
اے مدینہ غضب ہو گیا
بی بی کلثوم کا تھا۔۔۔
اے مدینہ غضب۔۔۔
ہائے اماں گلے سے لگا لو ہمیں
اپنے مرقد میں لِلہّ چھُپا لو ہمیں
اس قدر پہلے پیدل چلی نہ
اے مدینہ غضب ہو گیا
بی بی کلثوم کا تھا۔۔۔
اے مدینہ غضب۔۔۔
ہو گیا حشر ریحان و سرور بپا
روکے شہزادیوں نے یہ جس دم کہا
ساتھ آئی نہ بالی سکینہ
اے مدینہ غضب ہو گیا
بی بی کلثوم کا تھا۔۔۔
اے مدینہ غضب۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.