Amma tumhara lut
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Return to Madina recited by Hadi Ali Khan Muslim
اماں تمہارا لٹ گیا جنگل میں سارا گھر
زینب تڑپ کے کہتی تھی قبر بتول پر
اماں لہو میں ڈوب کے اکبر گزر گیا
لیلیٰ کا دل حسین کا نور نظر گیا
اٹھارہ سال پالا تھا جس کو وہ مر گیا
برچھی کا پھل لگا میرے اکبر کے قلب پر
اماں تمہارا لٹ گیا۔۔۔
تپتی زمیں پر گرا جب شاہ دیں پناہ
منظر وہ دیکھنا پڑا زخمی ہوی نگاہ
خنجر سے کٹ رہی تھی محمد کی بوسہ گاہ
نوکِ سِناں پر دیکھا ہے بھای کا میں نے سر
اماں تمہارا لٹ گیا۔۔۔
اماں نہ پوچھو بعد میں کیا کیا ہوے ستم
اونٹوں کی ننگی پشت پہ تھے سر برہنہ ہم
بے بس تھے رسیوں میں بندھے سب اسیر غم
دل پھٹ گیا پڑی جونہی سجاد پر نظر
اماں تمہارا لٹ گیا۔۔۔
محشر کا سامنا ہمیں ہر ایک گام تھا
لاکھوں تماشا بین تھے اک اژدہام تھا
اماں میں سر برہنہ تھی بازار شام تھا
اماں ہماری شرم سے اٹھتی نہ تھی نظر
اماں تمہارا لٹ گیا۔۔۔
قسمت نے ہاے کبرا کو بیوہ بنا دیا
اماں لہو لہو ہوا نوشاہ کربلا
بھای جو لاش پر گےء دیکھا یہ ماجرا
بکھرے ہوئے تھے لاش کے ٹکڑے ادھر ادھر
اماں تمہارا لٹ گیا۔۔۔
شانے کٹا کے نہر پہ جرار سو گیا
ڈھارس حرم کی بھائی کا دلدار سو گیا
لشکر ہوا تمام علمدار سو گیا
پہنچے تھے شاہ لاش پہ تھامے ہوئے کمر
اماں تمہارا لٹ گیا۔۔۔
دربار شام میں تو قیامت ہی آ گیء
تھی محفل یزید میں میں ننگے سر کھڑی
لرزاں تھا سارے جسم میں لب پر تھا یا علی
رکھا ہوا تھا طشت میں بھای کا میرے سر
اماں تمہارا لٹ گیا۔۔۔
وہ ہونٹ جس پہ ذکرِ الٰہی تھا صبح و شام
وہ ہونٹ جس کو چومتے تھے سرور انام
وہ ہونٹ تین روز رہے تھے جو تشنہ کام
ماری چھڑی یزید نے ان پیاسے ہونٹوں پر
اماں تمہارا لٹ گیا۔۔۔
آنکھوں میں میری رہ گیا وہ کرب کا سماں
تاریک قید خانے میں بچی کی ہچکیاں
گھٹ گھٹ کے ہاے مر گیء اماں سکینہ جاں
بہر کفن تھا جسم پہ کرتہ لہو میں تر
اماں تمہارا لٹ گیا۔۔۔
اماں جو میرا درد ہے کیسے کروں بیاں
اماں ہیں بازوؤں پہ میرے ظلم کے نشاں
اماں تمہاری بیٹی کے دکھتے ہیں استخواں
احساں لحد لرزتی تھی زینب کے بین پر
اماں تمہارا لٹ گیا۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.