Amma teri kamayi
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Return to Madina recited by Hadi Ali Khan Muslim
مرقد پہ ماں کی زینب فریاد کر رہی ہے
اماں تیری کمائی جنگل میں لُٹ گئی ہے
اُمت نے مصطفیٰ کی لُوٹا ہے چین تیرا
مارا گیا ہے پیاسا اماں حسین تیرا
دل بیٹھ سا گیا ہے آنکھوں میں تیرگی ہے
---اماں تیری کمائی
تیروں سے ہو گیا ہے قاسم کا جسم چھلنی
مقتل کی ظلمتوں میں دولہن کی مانگ اُجڑی
سہرے کی ہر لڑی سے حسرت برس رہی ہے
---اماں تیری کمائی
برچھی جگر پہ کھا کر اکبر کی نوجوانی
مٹی میں مل گئی ہے لیلیٰ کی زندگانی
بیٹے کو یاد کر کے مادر تڑپ رہی ہے
---اماں تیری کمائی
یادوں سے کھیلتی ہے بے شیر کی ادائیں
رِہ رِہ کے دے رہی اصغر کو ماں صدائیں
جھولے کی خاموشی پر خود موت رو رہی ہے
---اماں تیری کمائی
آنکھوں میں بس گئے ہیں زندان کے اندھیرے
یادِ سکینہ اماں رہتی ہے مجھ کو گھیرے
بابا کو روتے روتے معصوم چل بسی ہے
---اماں تیری کمائی
عابد کی پُشت پر ہیں دُرّوں کے نیل اب بھی
اماں رُلا گئی ہے مظلوم کی اسیری
چلے ہیں دشت و پا میں بیمار پر غشی ہے
---اماں تیری کمائی
مارے گےء ہیں پیاسے اماں میرے پسر بھی
دست لعیں نے کردی آغوش میری سونی
دنیا میری نظر میں تاریک ہو گیء ہے
---اماں تیری کمائی
زینب کو راس اماں کر بو بلا نہ آیا
چھینا ہے میرے سر سے دو بھائیوں کا سایہ
اب تو دعائیں زینب مرنے کی مانگتی ہے
---اماں تیری کمائی
ان بازوئوں کے کچھ تو داغ ورسن دیکھانے
آئی ہے تیری بیٹی رودادِ غم سُنانے
کُرتا کہیں جلا ہے چادر کہیں جلی ہے
---اماں تیری کمائی
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.