Amma laut aayi hoo
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Return to Madina recited by Sachay Bhai
اماں لوٹ آئی ہوں میں
داغ دل پہ بہتر کے لائی ہوں میں
جب گئے تھے یہا ں سے تو گھر تھا بھرا
گُلستان تیرا پھولوں سے آباد تھا
ہائے دشتِ ستم ہائے کرب و بلا
لُوٹ کر لے گئے سب بھرا گھر میرا
سب لُٹا آئی تیری کمائی ہوں میں
اماں لوٹ آئی ہوں۔۔۔
قاسم و اکبر و اصغر دلربا
سب کے سب ہو گئے کربلا میں جُدا
شیر جیسا وہ عباس بھائی میرا
کٹ گئے ہاتھ ساحل پہ مارا گیا
نہر پہ بے کفن چھوڑ آئی ہوں میں
اماں لوٹ آئی ہوں۔۔۔
چومتی تھی بڑے پیار سے جو گلا
دشتِ غربت میں تن سے ہوا وہ جُدا
اک قطرہ دمِ ذبح مل نہ سکا
لاڈلا تیرا پیاسا جہاں سے گیا
خون بھرا پیر ہن ساتھ لائی ہوں میں
اماں لوٹ آئی ہوں۔۔۔
بعدِ شبیر اتنا بڑھا حوصلہ
چھین کر لے گئے چادریں اشقیاء
خیمئہِ اہلبیت رسول خدا
آگ لگتی گئی خاک ہوتا گیا
جلتے خیموں سے عابد کو لائی ہوں میں
اماں لوٹ آئی ہوں۔۔۔
جا بجا پا برہنہ یونہی سر کُھلے
شام و کوفہ کی گلیوں میں کھینچے گئے
کیاکہوں والیئِ شام کے سامنے
ہاتھ تھے رسیوں میں ہمارے بندھے
نیل بازو کے دکھلانے آئی ہوں میں
اماں لوٹ آئی ہوں۔۔۔
وہ دلاری سکینہ بھتیجی میری
کھا رہی تھی طمانچے میں چُپ تھی کھڑی
ہائے رے بے بسی ہائے بیچارگی
وہ ستم جھیلتے جھیلتے مر گئی
شام کی قید میں چھوڑ آئی ہوں میں
اماں لوٹ آئی ہوں۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.