Amma achi amma
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Return to Madina recited by Nadeem Sarwar
داخل جو مدینے میں ہوے أہل مدینہ
جاتے ہوئے کچھ اور تھے اب کیا ہے قرینہ
نہ اکبر و عباس نہ ہمراہ سکینہ
اور غم سے ہر ایک بی بی کا لبریز تھا سینہ
جب گھر کے قریب آ گیء کنبے کی سواری
صغرا نے جو دیکھا تو یہ رو رو کے پکاری
اماں اماں ہاے
اماں اچھی اماں میرا کنبہ کہاں ہے
اماں اچھی اماں میرا بابا کہاں ہے
صغرا کیا پوچھ لیا صغرا تو نے
سب کچھ تو عیاں ہے چہرے سے
لے دیکھ سفید یہ بال میرے
مت پوچھ کہاں ہے اب کنبہ
اماں اچھی اماں۔۔۔
صغرا جسے جان سے پیارا کہتی تھی
دن جس کے لئے تو گنتی تھی
بے گور و کفن ہے بابا تیرا
مت پوچھ کہاں ہے اب کنبہ
اماں اچھی اماں۔۔۔
صغرا جس کنبے کو تو پوچھتی ہے
وہ کربوبلا کی خاک ہوا
سب چاند چھپے کربل میں تیرے
مت پوچھ کہاں ہے اب کنبہ
اماں اچھی اماں۔۔۔
صغرا وہ ایک ضعیف جوان جو ہے
پہچان اسے سجاد ہے یہ
اسے شام کی گلیاں مار گیء
مت پوچھ کہاں ہے اب کنبہ
اماں اچھی اماں۔۔۔
صغرا وہ اصغر جو چھ ماہ کا تھا
وہ بھی نہ رہا وہ بھی نہ رہا
ماں دھوپ میں بیٹھی روتی ہے
مت پوچھ کہاں ہے اب کنبہ
اماں اچھی اماں۔۔۔
صغرا جب شام غریباں آی تھی
زینب پہ بڑی تنہائی تھی
گھر جلتا تھا چھنتی تھی ردا
مت پوچھ کہاں ہے اب کنبہ
اماں اچھی اماں۔۔۔
صغرا ڈرتی تھی اندھیرے سے جو بہت
وہ بالی سکینہ تیری بہن
اب تک ہے وہ زنداں میں صغرا
مت پوچھ کہاں ہے اب کنبہ
اماں اچھی اماں۔۔۔
اللّٰہ صغرا سے اٹھا ہوگا کیوں کر
اے سرور اے ریحان یہ غم
جس وقت پھپھی نے رو کے کہا
مت پوچھ کہاں ہے اب کنبہ
اماں اچھی اماں۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.