Abid ko saath lekar
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Return to Madina recited by Anj. Masoomeen
عابد کو ساتھ لے کر زینب مدینے آی
اٹھو رسول دیکھو ہمراہ کیا کیا لای
کربوبلا کے منظر دیکھی جو بنت حیدر
روتی تھی یاد کر کے جب ہو گیء رہائی
عابد کو ساتھ لے کر۔۔۔
کیسے اٹھایا شاہ نے کڑیل جواں کا لاشہ
سرور کے دل سے پوچھو فرزند کی جدائی
عابد کو ساتھ لے کر۔۔۔
شبیر کے گلے پر جب چل رہا تھا خنجر
آنکھوں میں ہے وہ منظر زینب جو دیکھ آی
عابد کو ساتھ لے کر۔۔۔
سر پر نہ تھی رداییں بازو بندھے ہوئے تھے
اولاد فاطمہ کی بازار ہو کے آی
عابد کو ساتھ لے کر۔۔۔
دربار کا تھا منظر طشت طلا میں وہ سر
ہر ہر قدم پہ نانا عابد کو موت آی
عابد کو ساتھ لے کر۔۔۔
کربل سے شام تک بھی پیاسی رہی سکینہ
گھٹ گھٹ کے آخر اس کو زنداں میں موت آی
عابد کو ساتھ لے کر۔۔۔
پہرے تھے آنسوؤں پر کیا سختیاں تھی ساجد
بابا کو یاد کر کے بچی نہ رونے پای
عابد کو ساتھ لے کر۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.