Aagaya khafela
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Return to Madina recited by Irfan Haider
سادات وطن آ گئے
بی بی فضہ کا ہے مرثیہ
جیت کے جنگ کربوبلا
لٹ کے پردیس میں
لوٹ کر دیس میں
آ گیا آ گیا قافلہ آ گیا
اے جوانان ہاشم کہاں ہو سنو
کوی جا کر یہ صغرا کو پیغام دو
آ کے اجزا ہوا قافلہ دیکھ لو
لٹ کے پردیس میں
لوٹ کر دیس میں
آ گیا آ گیا۔۔۔
یہ حسینی شہیدوں کا ہے قافلہ
بیکسوں اور اسیروں کا ہے قافلہ
کربلا کے یتیموں کا ہے قافلہ
لٹ کے پردیس میں
لوٹ کر دیس میں
آ گیا آ گیا۔۔۔
پہنچی صغرا کے کانوں میں جب یہ صدا
خاک اڑانے لگی غم سے وہ مہ لقا
یہ صدا سن کے دل ہو گیا کربلا
لٹ کے پردیس میں
لوٹ کر دیس میں
آ گیا آ گیا۔۔۔
بی بی فضہ نے صغرا سے پھر یہ کہا
آ سناؤں تجھے میں وہ سب ماجرا
کیسے آل محمد کو لوٹا گیا
لٹ کے پردیس میں
لوٹ کر دیس میں
آ گیا آ گیا۔۔۔
دو محرم کو پہنچے تھے ہم کربلا
ساتویں سے ہوے تشنہ لب بے خطا
قتل صبحِ دہم ہو گےء اقرباء
لٹ کے پردیس میں
لوٹ کر دیس میں
آ گیا آ گیا۔۔۔
ہم شبیہ پیمبر کے نیزہ لگا
تیرے اصغر کی گردن پہ تیر جفا
لاشہ مقتل میں قاسم کا روندا گیا
لٹ کے پردیس میں
لوٹ کر دیس میں
آ گیا آ گیا۔۔۔
بعد عباس ظلم و ستم کا سفر
طاقت صبر ہے تو کہوں نوحہ گر
کند خنجر تھا اور فاطمہ کا پسر
لٹ کے پردیس میں
لوٹ کر دیس میں
آ گیا آ گیا۔۔۔
شام غربت گیء آ گیء وہ سحر
جانب شام سیدانیوں کا سفر
شام و کوفہ سے زنداں گےء ننگے سر
لٹ کے پردیس میں
لوٹ کر دیس میں
آ گیا آ گیا۔۔۔
نوحہ عرفان و مظہر مکمل ہوا
ایک ایک لفظ فضہ کا ہے مرثیہ
دختر شاہ کو سنکے غش آ گیا
لٹ کے پردیس میں
لوٹ کر دیس میں
آ گیا آ گیا۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.