Aa gaya madina
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Return to Madina recited by Ameer Hasan Aamir
آ گیا مدینہ
لٹ کے گیا وطن فاطمہ کا کنبہ
آ گیا مدینہ آ گیا مدینہ
کیسی یہ اداسیاں فضاؤں پر ہے طاری
آ رہے ہیں قدسیاں علم سیاہ عماری
کیسا درد ناک ہے مسافروں کا قصہ
آ گیا مدینہ۔۔۔
بی بیوں کو پھر وہی بہار یاد آی
جو اجڑ چکی وہ یادگار یاد آی
دور سے نظر جو آیا مصطفیٰ کا روضہ
آ گیا مدینہ۔۔۔
فاطمہ کی بیٹیوں کلیجے کو سنبھالو
بازوؤں پہ نیل کے نشاں سب چھپالو
تیز ہوا ردا گرے نہ سر سے فضہ
آ گیا مدینہ۔۔۔
ایک دو نہیں تمام گھر کی ہے نشانی
کربلا نے چھین لی مدینے کی نشانی
روتے ہے حرم بشیر پڑھ رہا ہے نوحہ
آ گیا مدینہ۔۔۔
اس قدر خاموش کیوں ہو اے رباب بولو
اپنی لاڈلی کو دو گی کیا جواب بو لو
ہے کہاں میرا صغیر پوچھے گی جو صغرا
آ گیا مدینہ۔۔۔
کس طرح وہ غم کا ماجرا کہیں گے عابد
سوچیےء چچا سے اپنے کیا کہیں گے عابد
وہ جو پوچھ لے گلے میں زخم ہے یہ کیسا
آ گیا مدینہ۔۔۔
اے بشیر علقمہ پہ کیا ہوا بتاؤ
ماں سوال کر نہیں ہے واقعہ سناؤ
خیمے جب جلے تو میرا لاڈلا کہاں تھا
آ گیا مدینہ۔۔۔
آ رہے ہیں پوچھنے کو حال اہلِ یثرب
وہ مصیبتیں بیاں کرو گی کیسے زینب
جن مصیبتوں نے تم کو کر دیا ضعیفہ
آ گیا مدینہ۔۔۔
کس طرح ستمگروں نے چھین لی رداییں
بیٹیاں سفر کا حال ماں کو کیا سناییں
ایک حشر جنت البقیع میں ہے برپا
آ گیا مدینہ۔۔۔
لے چلا نصیب جب بھی روضہء نبی پر
سوچ کر تڑپ اٹھے یہ عامر اور نیر
یہ جگہ وہ ہے جہاں حسین پھر نہ آیا
آ گیا مدینہ۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.