Shabbir hai safar may
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Safre Imam Hussain recited by Nasir Asghar Party
شبیر ہے سفر میں اور ساتھ زہرا ثانی
دہرائی حسبنا کی امت نے پھر کہانی
کعبے کے مالکوں کے احرام کھول ڈالے
آیات انما کی کچھ بھی قدر نہ جانی
شبیر ہے سفر میں۔۔۔
نو خیز خونِ اکبر ہے دین کی رگوں میں
قایم ہے جس کا صدقہ اسلام کی جوانی
شبیر ہے سفر میں۔۔۔
مختار انکے بچے ہیں آب آب کرتے
فرط حیا سے دریا ہوتا ہے پانی پانی
شبیر ہے سفر میں۔۔۔
قرآن تذکرہ ہے آل نبی کے گھر کا
خونِ رگِ شہیداں تفسیر ہے پرانی
شبیر ہے سفر میں۔۔۔
ہے التجا رضا کی پیش سفیر اکبر
آنکھوں سے خون بن کر ٹپکے تیری کہانی
شبیر ہے سفر میں۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.