Salam nana ke roze
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Safre Imam Hussain recited by Nadeem Sarwar
چلا میں وعدہ نبھانے سلام ماں کے مزار
سلام نانا کے روضے سلام ماں کے مزار
میں تیرا دین بچائوں گا اے میرے نانا
میں اپنا خون بہائوں گااے میرے نانا
حسین جاتا ہے مرنے سلام ماں کے مزار
سلام نانا کے روضے۔۔۔
میری شریکِ سفر بن کے ساتھ چل اماں
سفر پہ جاتا ہوں کپڑے میرے بدل اماں
لباسِ خُلد سجا دے بدن پہ پھر اک بار
سلام نانا کے روضے۔۔۔
دُعا کرو کوئی سر بُریدہ نہ ہو اماں
نمازِ شوقِ شہادت قضا نہ ہو اماں
نہ آئے میرے چمن پہ ستم کی گرد و غبار
سلام نانا کے روضے۔۔۔
دیئے جلانے کو نانا تمہارے روضے پر
ضرور آئے گی صغریٰ ہر اک شام و سحر
خدا کرے رہے روشن سدا تمہارا مزار
سلام نانا کے روضے۔۔۔
تمہارے جیسا ہے نانا یہ میرا لال اکبر
دُعا کرو نہ لگے اسکو آسماں کی نظر
لُٹے نہ دُور وطن سے ہمارے دل کا قرار
سلام نانا کے روضے۔۔۔
تمام پھُول سے بچے ہیں اور گرم ہوا
ہمارے خون کی پیاسی ہے فوجِ ظلم و جفا
سفر میں کوئی شجر بھی نہیں ہے سایہ ادا
سلام نانا کے روضے۔۔۔
ہاں اک پھُول تو ایسا ہے جو کھِلا بھی نہیں
نہ پائے پانی تو کر سکتا وہ گِلا بھی نہیں
وہ جس کے دہن سے آتی ہے دودھ کی مہکار
سلام نانا کے روضے۔۔۔
میری سکینہ کہاں اور رسن کے بند کہاں
زمینِ گرم پہ چلنااُسے پسند کہاں
قدم وہ پھُول سے نازک وہ رستے پُر خار
سلام نانا کے روضے۔۔۔
یہی ہے سرورو ریحان زندگی کا شرف
کبھی زیارتِ کرب و بلاکبھی ہے نجف
انہیں فضائوں میں آتی ہے شاہِ دیں کی پُکار
سلام نانا کے روضے۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.