Mere hussain fi
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Safre Imam Hussain recited by Ameer Hasan Aamir
مزار فاطمہ زہرا سے یہ صدا آئی
میرے حسین فی امان اللّٰہ
صدا یہ سن کے عجب رنج کی گھٹا چھای
میرے حسین فی امان اللّٰہ
میرے حسین سفر میں نہ ہوگے تم تنہا
تمہارے ساتھ رہے گی تمہاری ماں زہرا
نہ چین پاے گی اس پل کبھی یہ دکھ پای
میرے حسین فی امان اللّٰہ۔۔۔
تمہارے ساتھ رہوں گی تمہیں سکون ملے
ہمیشہ عالم غربت میں تم کو چین رہے
میں دیکھ سکتی نہیں ہوں تمہاری تنہائی
میرے حسین فی امان اللّٰہ۔۔۔
دیا جلایا کبھی اور کبھی پڑھا قرآن
تمہارے رہنے سے مرقد نہیں رہا ویران
بہت پرانی ہے غم سے میری شناسائی
میرے حسین فی امان اللّٰہ۔۔۔
میری دعائیں تیرے ساتھ ہیں حسین حسین
دل غریب کے جزبات ہے حسین حسین
ہماری آنکھوں کی اے لال تم ہو بینائی
میرے حسین فی امان اللّٰہ۔۔۔
مدینہ دکھنے لگا اب تو سونا سونا سا
ہر ایک گلی میں نظر آ رہا ہے سناٹا
کلی ہر ایک نبی کے چمن کی مرجھای
میرے حسین فی امان اللّٰہ۔۔۔
تمہارے کربوبلا ساتھ جاے گی زینب
تمہارا ساتھ ہمیشہ نبھاے گی زینب
تمہارے ساتھ رہے گی تمہاری مانجای
میرے حسین فی امان اللّٰہ۔۔۔
تمہیں بتاؤ تمہیں کس طرح کروں رخصت
کہ اذن دیتی نہیں ہے مجھے میری چاہت
ہے میرے قلب کی ٹھنڈک تو میری پرچھائی
میرے حسین فی امان اللّٰہ۔۔۔
لپٹ کے رونے لگے قبر فاطمہ سے حسین
بپا فضاؤں میں ہونے لگا ہے نالہ و شین
فلک لرزنے لگا اور زمین تھرای
میرے حسین فی امان اللّٰہ۔۔۔
یہ بولی رو کے حزیں اے شمس اور عامر
اداس ہو گا مدینہ اے شمس اور عامر
مگر میں کرتی رہوں گی تیری پزیرائی
میرے حسین فی امان اللّٰہ۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.