Sar nange bhai
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Shaam recited by Ameer Hasan Aamir
سر ننگے بھای شام کے دربار میں گیء
پر بد دعا نہ کی ہاے پر بد دعا نہ کی
روی تمہارے بعد بہتر کی لاش پر
اکبر کی لاش پر علی اصغر کی لاش پر
میں کیا تھی بھای بعد تیرے کیا میں ہو گیء
پر بد دعا نہ کی۔۔۔
بیٹی ہوں میں علی کی تو عباس کی بہن
شانوں میں بندھ رہی تھی میرے بھائی جاں رسن
مجمے سے رو برو یوں کراتے ہیں لعیں
پر بد دعا نہ کی۔۔۔
کیا کیا ستم نہ ڈھاے ہیں آل رسول پر
عابد کو ننگے پاؤں پھرایا ہے خاروں پر
امت نے نانا جان کی کیا کیا جفا نہ کی
پر بد دعا نہ کی۔۔۔
دیکھے ہیں بھای ہم نے عجب غم کے مرحلے
اک ریسماں میں باندھے گےء بارہ پھر گلے
سینے پہ سونے والی وہ پنجوں کے بل چلی
پر بد دعا نہ کی۔۔۔
زنداں کے گھپ اَندھیرے میں وہ ایسے بندھ ہوی
معصومہ دیکھو خاک کا پیوند ہو گیء
زنداں سے زندہ لوٹ کے واپس نہ جا سکی
پر بد دعا نہ کی۔۔۔
جس کے لئے کبھی تھا وہ محمل کا اہتمام
ہے آج اس بہن کے لئے اور انتظام
بلوے میں میرا نام پکارا کےء شقی
پر بد دعا نہ کی۔۔۔
تم کو سناؤں بھای جاں کوفے کا ماجرا
دیکھا جو میں نے کوفے میں منظر بتاؤں کیا
مسلم کی لاش کوفے کے در پر لٹکتی تھی
پر بد دعا نہ کی۔۔۔
ہر ایک محاس پر رہا مجھکو تیرا خیال
ہر ظلم سہہ کے چھپ رہی وعدے کا تھا سوال
خاموش رہ کے شکر خدا کرتی میں رہی
پر بد دعا نہ کی۔۔۔
عامر و شمس پڑھ دو وہ زینب کا مرثیہ
جو کچھ کہا تھا تم نے وہ سب میں نے کر دیا
بھیا تمہارے سوگ میں مجلس بپا تو کی
پر بد دعا نہ کی۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.