Jao mere laal
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Safre Imam Hussain recited by Irfan Haider
آئے جو قبرِ فاطمہ پہ سیدِ انعام
رُخسار رکھ کے قبر پہ رو کر کیا کلام
صحرا میں دل کے ٹکڑوں کی بستی بساؤں گا
اماں مدینہ لوٹ کے میں آ نہ پاؤں گا
کانپا فلک لرزنے لگی قبرِ سیدہ
آئی جنابِ فاطمہ کی قبر سے صدا
جاؤ میرے لال جاؤ میرے لال
جاؤ میرے لال
تم پہ ہر قدم رہے دعا میری
اور سایہ خدائے ذوالجلال
جا رہے ہو تم جو کہہ کے دینِ حق بچاؤں گا
اماں آپ کی قسم میں خون میں نہاوں گا
اب ہو جو بھی حال تم ہو پائمال
تم پہ ہر قدم رہے دعا میری
اور سایہ خدائے ذوالجلال
جاؤ میرے لال۔۔۔
بچپن میں جو کیا تھا وعدہ بابا جان سے
وقت اب وہ آ گیا کفن تُو سر سے باندھ لے
دیکھ میرے لال دیں کا ہے سوال
کامیابیاں ہیں تیرے ساتھ ہی
اور سایہ خدائے ذوالجلال
جاؤ میرے لال۔۔۔
چاہیئے خدا کے دیں کو اگر اماں
دو ردائے زینبِ حزیں کا سائبان
جاؤ اب شتاب ابنِ بو تُراب
ہیں تمہارے ساتھ بابا جان بھی
اور سایہ خدائے ذوالجلال
جاؤ میرے لال۔۔۔
دے رہا ہے دینِ کبریاء تمہیں صدا
المدد حسین المدد شہِ ھُدیٰ
بے وطن حسین میرے دل کے چین
ہمسفر تمہارے ساتھ ماں ہوئی
اور سایہ خدائے ذوالجلال
جاؤ میرے لال۔۔۔
شانے باوفا کے ہوں گے جس گھڑی قلم
روئیں گے علم کے سائے میں تیرے حرم
روئے گی وفا اور کربلا
روئے گی فرات اور تشنگی
اور سایہ خدائے ذوالجلال
جاؤ میرے لال۔۔۔
اکبرِ جواں جگر پہ کھائے گا سِناں
ماں کہے گی میرا چاند کھو گیا کہاں
اُس پہ نوحہ خوان ہوں گے میری جاں
میں بھی اور حسن بھی اور رسول بھی
اور سایہ خدائے ذوالجلال
جاؤ میرے لال۔۔۔
یہ صدا مزارِ سیدہ سے مظہر عابدی
سُن کے رو دیئے حسین مصطفیٰ کی آل بھی
جاؤ میرے لال جاؤ میرے لال
تم پہ ہر قدم رہے دُعا میری
اور سایہ خدائے ذوالجلال
جاؤ میرے لال۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.