Jab karbala ki samt
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Safre Imam Hussain recited by Farhan Ali Waris
جب کربلا کی سمت بڑھا حق کا رہنما
کچھ آگیا خیال جو ماں کے مزار کا
آیا سوۓ بقی وہ زہرا کا لاڈلا
رخسار رکھ کے سدرِ لحد پر یہ دی صدا
چھٹتا ھے اب مدینہ میرے دل کو تھام لو
اماں غریب بیٹے کا آخر سلام لو
اماں تمہارےلال سے چھٹتا ہے آج گھر
اماں تمہارےلال سے برگشتہ ہر نظر
اماں تمہارےلال کا دشمن ہے ہر بشر
اماں تمہارےلال کا ہے آخری سفر
صحرا میں دل کے ٹکڑوں کی بستی بساۓ گا
اماں حسین اب نہ مدینے میں آۓ گا
ماں سے یہ کہہ رہا تھا ابھی ماں کا لاڈلا
آواز آٰئی قبر سے اے میرے مہلقہ
صدقے تیری مصیبت و غربت کے فاطمہ
بس اے حسین بس کے ہلا عرشِ کبریہ
تڑپے ابالحسن بھی دلِ بے قرار سے
بیٹا رسولِ حق نکل آۓ مزار سے
اے میرے لال تیرے ارادوں کے میں نصار
یہ آخری سفر ہے میرے دل کا اضطراب
کیسے کہوں جو دل پہ گزرتی ہے گل ازار
ھوتا ہے بے چراغ میرے باپ کا مزار
جو تجھ پہ ظلم ہونگے یہ دکھیا اٹھاۓ گی
بیٹا یہ غم نصیب تیرے ساتھ جاۓ گی
آنسو بہاؤنگی تیرے رنج و الم کے ساتھ
آنکھیں بچھاؤنگی تیرے نقشِ قدم کے ساتھ
زہرا نڈھال ہوگی ہر اک تازہ غم کے ساتھ
میرا کلیجہ نکلے گا اکبر کے دم کے ساتھ
گھبرا نہ میرے لال ہر اک دکھ بٹاؤنگی
میں تیرے ساتھ لاشۂ اکبر اٹھاؤنگی
جاۓ گا تو جو نہر پہ بھائی کی لاش پر
میں تیرے ساتھ ساتھ چلوں گی برہنہ سر
بیٹا حسین کیا تجھے اس کی نہیں خبر
عباس تیرا بھائی تو میرا دل و جگر
تو لاش لاۓ گا تو صفِ غم بچھاؤنگی
میں گود میں کٹے ھوۓ ہاتھوں کو لاؤنگی
بیٹا حسن کے لال کی خاطریہ کیا ملال
میرے حسن نے تجھ پہ نچھاور کیا وہ لال
فدیے کے واسطے کوئی کرتا ہے یوں ملال
بیٹا میں اس گھڑی بھی رہونگی شریکِ حال
غم ھے قدم اٹھا کے دلِ پاش پاش کے
ٹکڑے چنوں گی رن میں مَیں قاسم کی لاش کے
ھاں میرے لاڈلے میری زینب سے ھوشیار
بے پردہ ھونہ جاۓ کہیں میری پردہ دار
محمل کے ساتھ ساتھ ہوں عباسِ زیں وقار
تاکید ھو یہ اکبرر محرو کو بار بار
آمادہ ہر قدم پہ رہے پیشواٰئ کو
تکلیف ھو نہ راہ میں زہرا کی جائی کو
جا مرقدِ رسول پہ اے میرے لالہ فام
لازم ہے نانا جان کو بھی آخری سلام
دینا میری طرف سے یہ حسرت بھرا پیام
ممکن نہیں مدینے میں زہرا کرے قیام
تم بھی لہو میں اپنا چمن دیکھنے چلو
زینب کے بازوؤں میں رسن دیکھنے چلو
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.