Hussain ruk jao
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Safre Imam Hussain recited by Mir Hasan Mir
صدائیں دیتا ہے کعبہ حسین رک جاؤ
نہ بدلو حج کا ارادہ حسین رک جاؤ
تم اپنے جد کے مکاں میں ہو بے دیار نہیں
حسین مجھکو زمانے کا اعتبار نہیں
ہے ساتھ ثانیء زہرا
حسین رک جاؤ
صدائیں دیتا ہے کعبہ۔۔۔
تمہارے پاؤں پکڑتی ہے سر زمینِ حرم
خدا کے واسطے آگے نہ اب بڑھاؤ قدم
نہ جاؤ جانب کوفہ
حسین رک جاؤ
صدائیں دیتا ہے کعبہ۔۔۔
ان حاجیوں کی ذرا بھی نہیں ہے فکر مجھے
ہے بس یہ فکر کہ گر آپ مجھکو چھوڑ گئے
میرا بھی حج نہیں ہوگا
حسین رک جاؤ
صدائیں دیتا ہے کعبہ۔۔۔
کہو رباب سے بے شیر کو بھی لے آؤ
علی کی طرح یہاں پر مکین ہو جاؤ
تمہارا بچہ ہے چھوٹا حسین رک جاؤ
صدائیں دیتا ہے کعبہ۔۔۔
علی کو قیدی بنایا گیا مدینے میں
سنا ہے بی بی کو مارا گیا مدینے میں
سناؤ غربت زہرا حسین رک جاؤ
صدائیں دیتا ہے کعبہ۔۔۔
کریں گے جشن کہ یومِ امیر ہے نزدیک
غریب زہرا نہ جاؤ غدیر ہے نزدیک
پڑھیں گے مل کے قصیدہ حسین رک جاؤ
صدائیں دیتا ہے کعبہ۔۔۔
سنا ہے کربوبلا میں بلا کی گرمی ہے
تمہیں پتہ ہے انہیں کتنی پیاس لگتی ہے
ہے ساتھ بالی سکینہ
حسین رک جاؤ
صدائیں دیتا ہے کعبہ۔۔۔
لعین پھرتے ہیں احرام میں لئے خنجر
تم اپنی بہنوں کو لے آؤ کعبے کے اندر
ہر ایک سمت ہے خطرہ
حسین رک جاؤ
صدائیں دیتا ہے کعبہ۔۔۔
جو گزری تم پہ مصیبت انہیں سنا دینا
سمجھ کے مرقدِ زہرا دیا جلا دینا
یہیں ہے قبر خدیجہ
حسین رک جاؤ
صدائیں دیتا ہے کعبہ۔۔۔
انہیں خبر ہے نہ چھوڑیں گے تم کو وہ تنہا
تمہاری ماں سے زیادہ چلا نہیں جاتا
ہے انکا پہلو شکستہ
حسین رک جاؤ
صدائیں دیتا ہے کعبہ۔۔۔
وہ غم امام کا سجاد کس طرح لکھے
نکل کے مکہ سے کتنا حسین روئے تھے
بلاتا رہ گیا کعبہ
حسین رک جاؤ
صدائیں دیتا ہے کعبہ۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.