Hilale mahe moharam
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Safre Imam Hussain recited by Ali Zia Rizvi
ہلال ماہ محرم پہ پڑگیء جو نظر
تو یاد آگیا زہرا کے لال کا وہ سفر
رقم ہو کس طرح پھٹتا ہے غم سے قلب و جگر
وطن سے رخصت آخر پھر گیا منظر
لپٹ لپٹ کے وہ صغرا کا بابا سے اسرار
مجھے بھی ساتھ میں لے کر چلو شہ ابرار
سنا رہا ہوں سنو داستان دردو الم
یہ کس کے غم میں ہیں مصروف گریہ و ماتم
یہ کون تھا جسے روتے ہیں اس طرح سے ہم
بہ فیضِ شاہ شہیداں کروں جواب رقم
عزا کا ماہ اسی ماہ کو جو کہتے ہیں
ہلال دیکھ کے چھوٹے بڑے وہ روتے ہیں
یزید فاسق و فاجر کی جب نہ بیعت کی
تو اور بڑھ گیا جو بغض دل میں تھا زلیل
سمجھ رہا تھا پس پردہ کیا ہے حق کا ولی
سفر کا فیصلہ کرنے میں کچھ نہ دیر لگی
وطن چھٹے تو چھٹے حرمتِ مدینہ رہے
میں ہوں نہ ہو مگر اسلام کا قرینہ رہے
میں سب بتاتا چلوں کون تھا یہ حق کا ولی
ہے اسکا نام گراں اور حسین ابن علی
رجب کے ماہ میں دو دن تھے باقی اور ابھی
چلا مدینے سے مکہ کی سمت سبط نبی
وہاں بھی دیکھکے عبا میں چھپے ہوئے خنجر
لباس حاجیوں میں تھا وہ شام کا لشکر
ہزاروں دشمن جاندار لباس دوست ملے
بقاےء کعبہ تھی پیش نظر نہ کاٹے گلے
یہ سوچتے تھے کہ سیلاب کفر کیسے ٹلے
بدل کے عمر میں حج کو بہ دردو یاس چلے
ابھی تھے راہ میں کوفے کی جو یہ آیء خبر
کہ قتل ہوگئے مسلم وہاں نخستہ جگر
یہ سن کے تھا شہ ابرار کو بہت صدمہ
بلاکے حضرت عباس کو یہ حکم دیا
بجائے کوفہ کوئی اور راہ لو بھیا
بلا سے دشت ہو سہرا ہو جو خدا کی رضا
یہ کوفے والے فریبی ہیں اور جھوٹے ہیں
ہمارے ساتھ میں کچھ بیبیاں ہیں بچے ہیں
غرض کہ تین محرم کو نینوا پہنچے
تمام قافلے کے ساتھ مصطفیٰ پہنچے
ملاءیک اور اجینا و انبیاء پہنچے
حسن کے ساتھ زہرا و مرتظی پہنچے
حسین نے رکھے کرب و بلا میں اپنے قدم
ندائے غیب یہ آیء کہ تیرے ساتھ ہیں ہم
ہوے تھے تین شب و روز تھی نہ آب و غزا
جو آیء ماہ محرم کی صبح عاشورہ
صغیر بچوں کا تھا غیر حال حد سے سوا
بلند ہوتی تھی خیموں سے العطش کی صدا
لعیں دکھاتے تھے پانی کو اور بہاتے تھے
نبی کی آل کو لیکن نہیں پلاتے تھے
انیس آل محمد کا ہے تو روےگا
نہ چین دن کو ملے گا نہ شب کو سوےء گا
یہ زاد راہ حقیقی ہے کیسے کھوے گا
یہ حق ہے بعد میں احساس تجھکو ہوئے گا
رفیق وہ نہیں جو غم میں ساتھ کو چھوڑے
خوشی میں ساتھ ہو لیکن الم میں منہ موڑے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.