Dua karo amma
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Safre Imam Hussain recited by Irfan Haider
مدینہ چھوڑ چلا آج محمد کا نواسہ
دعا کرو اماں دعا کرو نانا
وعدے نبھائے سارے پردیس جانے والے
دعا کرو اماں۔۔۔
لہو سے اپنے سجاؤنگا کربلا کی زمین
میں گرم ریت پہ رکھ دونگا خوں بھری یہ جبیں
کردوں گا گھر میں قد موت کے حوالے
دعا کرو اماں۔۔۔
تمام انبیاء روے نگے دیکھ کر منظر
اٹھاکے آگ کے دریا سے اپنے ہاتھوں پر
لاؤنگا ان کے لاشے جو گود کے ہے پالے
دعا کرو اماں۔۔۔
زمانہ کہتا ہے بابا کو ساقیء کوثر
تو کیوں نہ پیاس بجھادوں میں کربلا جاکر
سب خوں کے ہیں پیاسے اماں وہ شام والے
دعا کرو اماں۔۔۔
یہ ظلم دیکھنا اے اماں کربلا آکے
میرے وطن سے میرے گھر سے میری آنکھوں سے
اکبر کے ساتھ رخصت ہو جائے نگے اجالے
دعا کرو اماں۔۔۔
نہ کاٹ لے یہ لعیں آکر بے زباں کا سر
زمیں کو سونپوں گا یہ کہکے لاشہء اصغر
اے خاک کربلا تو اس چاند کو چھپالے
دعا کرو اماں۔۔۔
بنا کے تربت اصغر جو رن سے آؤنگا
لباس کہنہ جو زینب سے میں مناؤنگا
گونجیں گے کربلا میں پردیسیوں کے نالے
دعا کرو اماں۔۔۔
جو چھٹ کے شام کے زنداں سے آے نگے قیدی
تمہیں سناےنگے رو رو کر داستان اپنی
نانا وہ زخم دل ہو یا پاؤں کے ہو چھالے
دعا کرو اماں۔۔۔
گلوے خشک پہ جب ہوگا شمر کا خنجر
کہے گی ریت کے ٹیلے پر زینب مضطر
کوئی ستمگاروں سے شبیر کو بچالے
دعا کرو اماں۔۔۔
وہ چاہے مظہر و عرفاں ہو یا قلم ان کا
تم اسکو اجر میں دے دے نہ حق شفاعت کا
جس نے میرے مصائب اشعار میں ہے ڈھالے
دعا کرو اماں۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.