Banu asad ke shareef
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Safre Imam Hussain recited by Raza Abbas Zaidi
میں اک غریب الوطن مسافر
بنو اسد کے شریف لوگوں
میں اک غریب الوطن مسافر
تمھاری بستی کے پاس خیمے لگا چکا ہوں
میں آٹھ دن تک یہیں رہونگا
تم آٹھویں روز شام کے وقت
اس طرف آکے دیکھ لینا
اگر تم اس دشت بے اماں میں
کٹی پھٹی سر بریدہ لاشوں
کے ٹکڑے دیکھو تو دفن کرکے
رضا و خوشنودئ رسالت معاب لینا
خدا سے اجرو ثواب لینا
بنو اسد کے۔۔۔
بنو اسد کے حجاب میں بیٹھی بیبیوں
اگر یہ دیکھوں کے وقت کے
حکمراں کی دہشت سے خوف سے
مرد گھر سے باہر نکل نہ پائیں
تو تم زرا دیر کو نکل کے
ہماری لاشوں کو ریت کے سر بلند
ٹیلوں سے ڈھانپ دینا
رضا و خوشنوئ رسالت مآب لینا
خدا سے اجر و ثواب لینا
بنو اسد کے۔۔۔
بنو اسد کے دلارے بچوں
تمہارے ماں باپ خوف و دہشت سے
گھر سے باہر نکل نہ پائیں
تو ایسا کرنا تو ایسا کرنا
تو کھیلتے کھیلتے نکل کر
ہماری لاشوں کے پاس آنا
اور اپنے ہاتھوں میں ریت بھر کے
ہماری لاشوں پہ ڈال دینا
میری سکینہ دعائیں دے گی
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.