Amma mai jaa raha
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Safre Imam Hussain recited by Sajjad Zaidi
اماں میں جا رہا ہوں دینِ خدا بچانے
پھر آئوں یا نہ آئوں واپس خدا ہی جانے
اکبر مرا کرے گا نانا کی ترجمانی
دے گا خدا کے دیں کو مقتل میں نوجوانی
پھر آئوں یا نہ آئوں واپس خدا ہی جانے
اماں میں جا رہا ہوں۔۔۔
کہتے ہوئے یہ شہہ کی آواز تھرتھرائی
دے دوں گا راہِ حق میں عباس جیسا بھائی
پھر آئوں یا نہ آئوں واپس خدا ہی جانے
اماں میں جا رہا ہوں۔۔۔
قاسم کی لاش کے بھی ٹکڑے اُٹھائوں گا میں
بے شیر کی لحد بھی رن میں بنائوں گا میں
پھر آئوں یا نہ آئوں واپس خدا ہی جانے
اماں میں جا رہا ہوں۔۔۔
میری بہن جو مجھ کو ہے جان سے بھی پیاری
سننی ہے اُس بہن کی مقتل میں آہ و زاری
پھر آئوں یا نہ آئوں واپس خدا ہی جانے
اماں میں جا رہا ہوں۔۔۔
سر کو کٹائوں گا میں گھر کو لٹائوں گا میں
نانا سے جو کیا ہے وعدہ نبھائوں گا میں
پھر آئوں یا نہ آئوں واپس خدا ہی جانے
اماں میں جا رہا ہوں۔۔۔
اِس طرح سے کروں گا آیات کی حفاظت
نیزے پہ بھی کروں گا قرآن کی تلاوت
پھر آئوں یا نہ آئوں واپس خدا ہی جانے
اماں میں جا رہا ہوں۔۔۔
یہ ماں بھی چل رہی ہے ترے ساتھ غم اُٹھانے
تو جا رہا ہے بیٹا کرب و بلا بسانے
پھر آئوں یا نہ آئوں واپس خدا ہی جانے
اماں میں جا رہا ہوں۔۔۔
ویران ہے مدینہ ویران ہے حویلی
ماں کیا کرے گی دکھیا رہ کر یہاں اکیلی
پھر آئوں یا نہ آئوں واپس خدا ہی جانے
اماں میں جا رہا ہوں۔۔۔
دن ہوں گے آفتوں کے غربت کی رات ہو گی
اِس موت کے سفر میں ماں ساتھ ساتھ ہو گی
پھر آئوں یا نہ آئوں واپس خدا ہی جانے
اماں میں جا رہا ہوں۔۔۔
ماں ساتھ ساتھ پہنچی بیٹے کا غم بٹانے
آئی نظر یہ دکھیا ہر لاشے کے سِرہانے
پھر آئوں یا نہ آئوں واپس خدا ہی جانے
اماں میں جا رہا ہوں۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.