Alwida mai ja raha
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Safre Imam Hussain recited by Nasir Asghar Party
الوداع خیرالوریٰ میں جا رہا ہوں کربلا
تجھ سے اب ہونے جدا میں جا رہا ہوں کربلا
مرتبہ میرا زمانے کو دکھایا آپ نے
میری خاطر یا نبی سجدہ بڑھایا آپ نے
سہنے اب جور و جفا میں جا رہا ہوں کربلا
الوداع خیرالوریٰ۔۔۔
تربت زہرا پہ آ کے شاہ کربلا نے کہا
چھوڑ کر اب قبر تیری دین پہ ہونے فدا
ماں میری خیرالنسا میں جا رہا ہوں کربلا
الوداع خیرالوریٰ۔۔۔
وقتِ رخصت آپ سے ہے بس یہی کہنا مجھے
سایہ بن کر فاطمہ صغرا پہ رہنا ہےتجھے
میرے بھیا مجتبیٰ میں جا رہا ہوں کربلا
الوداع خیرالوریٰ۔۔۔
خون سے اپنے چراغ دین جلانا ہے مجھے
فرش کو عرش معلیٰ سے ملانا ہے مجھے
فرض یہ کرنے ادا میں جا رہا ہوں کربلا
الوداع خیرالوریٰ۔۔۔
واں ضمیر انسانوں کی یہی بنے گی درس گاہ
یہ بتاے گی جہاں کو ریت پر سجدہ میرا
کہہ رہا ہوں برملا میں جا رہا ہوں کربلا
الوداع خیرالوریٰ۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.