Aaye shabbir bayaban
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Safre Imam Hussain recited by Hasan Sadiq
آے شبیر بیاباں کو بسانے کے لئے
دیں کی راہ میں بھرے گھر کو لٹانے کے لئے
اپنے گلشن سے چنے پھول بہتر شہ دیں
کربلا دیکھ تیری گود سجانے کے لئے
آے شبیر بیاباں کو۔۔۔
لال زہرا کا چلا بخشش امت کے لئے
کند خنجر کے تلے سر وہ کٹانے کے لئے
آے شبیر بیاباں کو۔۔۔
علی اصغر نے مسلمانوں سے پانی مانگا
ہاے اک تیر ملا پیاس بجھانے کے لئے
آے شبیر بیاباں کو۔۔۔
حاکم شام کو للکار کے بولے عباس
میرے بازو ہے تیرا نقش مٹانے کے لئے
آے شبیر بیاباں کو۔۔۔
بنت زہرا تیرے پردے کی خدا خیر کرے
کلمہ گو آے ہیں قیام جلانے کے لئے
آے شبیر بیاباں کو۔۔۔
شہ دیں قاسم و اصغر کو نچھاور کر کے
علی اکبر کی چلے لاش اٹھانے کے لئے
آے شبیر بیاباں کو۔۔۔
ڈالی گلزار نے جب حال سقیفہ پہ نظر
سارا منظر تھا یہ زہرا کو رلانے کے لئے
آے شبیر بیاباں کو۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.