Aaj koofe mein
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Mirza Sikander Ali
آج کُوفے میں شبیر و شبر رو رہے ہیں
باپ کو اپنے زہرا کے دلبر رو رہے ہیں
بحر وبر میں ہے غُل آج برپا وا علی کا
آج جبرئیل عرشِ بری پر رو رہے ہیں
آج کُوفے میں ۔۔۔
آج شہزادیاں ہیں پریشاں شاہِ ذیشاں
اُٹھ کے تسکین دو بحرِ داور رو رہے ہیں
آج کُوفے میں ۔۔۔
چھوڑ کر ہم کو بابا سدھارے
بیٹیاں فاطمہ کی یہ کہہ کر رو رہے ہیں
آج کُوفے میں ۔۔۔
ہے یتیموں کے بے وائوں کے والی شاہِ عالی
اب نہ وارث رہا کوئی سر پر رو رہے ہیں
آج کُوفے میں ۔۔۔
ہے جنازے پہ اک شور برپا بے کسوں کا
باپ سے لپٹے شبیر و شبر رو رہے ہیں
آج کُوفے میں ۔۔۔
خاک اُڑاتے ہیں سر پر نواسے مصطفیٰ کے
گھر سے جاتا ہے تابوتِ حیدر رو رہے ہیں
آج کُوفے میں ۔۔۔
اے حمایت عزادارِ حیدر پیٹ کر سر
آج اس طرح نوحے کو سُن کر رو رہے ہیں
آج کُوفے میں ۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.