Ali ali hai zaban
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Sachay Bhai
علی علی ہے زباں پر کبھی حسین حسین
علی کے ذکر کو اپنی بقا سمجھتے ہیں
ہم آپ ان کی فضیلت کو کیا سمجھتے ہیں
خدا سمجھتا ہے یا مصطفیٰ سمجھتے ہیں
نہیں سمجھتے جو ان کو خدا سمجھتے ہیں
علی علی ہے زباں پر۔۔۔
خدا نہیں ہے مگر وجہ کردگار تو ہے
یہ دو جہاں میں خدای کا اعتبار تو ہے
جہاں میں دوش پیمبر کا شہ سوار تو ہے
رضاے حق پہ انہیں پورا اختیار تو ہے
علی علی ہے زباں پر۔۔۔
عہد کی جنگ میں دیکھے عجب عجب کردار
کہیں ہے ذاکر شجاعت کہیں ہے ذکر فرار
زمیں سے تا بہ فلک ہے علی علی کی پکار
اتر رہے ہیں ملایک لیےء ہوئے تلوار
علی علی ہے زباں پر۔۔۔
سمجھ سکا نہ زمانہ مقام اہلبیت
کلام حق ہی سمجھے کلام اہلبیت
جگہ جگہ پہ سناؤ پیام اہلبیت
کرو جہاں میں رائج نظامِ اہلبیت
علی علی ہے زباں پر۔۔۔
یہ وہ نہیں جنہیں دنیا خرید سکتی ہے
یہ وہ ہے جن کے تصدق میں خلق پلٹی ہے
سنے وہ جن کو محبت علی کی کھلتی ہے
قدم سے ان کے شریعت نبی کی چلتی ہے
علی علی ہے زباں پر۔۔۔
نبی کے ساتھ جو رہتے تھے اس زمانے میں
وہی تھے آل محمد کا گھر چلانے میں
کچھ ایسے نام بھی شامل ہے اس فسانے میں
ہجاب آتا ہے اب تک ہمیں بتانے میں
علی علی ہے زباں پر۔۔۔
دعاے فاطمہ زہرا ہے جب تلک خیام
نہ رک سکے گا کسی سے حسین کا ماتم
سنے زمانہ ہے جب تک ہمارے دم میں دم
رکھیں گے یونہی بلند ہم حسین کا پرچم
علی علی ہے زباں پر۔۔۔
کثر کسی نے نہ چھوڑی ہمیں مٹانے میں
خدا ہی اپنا محافظ تھا ہر زمانے میں
یہ روک ٹوک ہے کیوں شہ کا غم منانے میں
یزید کیا ابھی زندہ ہے اس زمانے میں
علی علی ہے زباں پر۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.