Ali ali hai
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Sachay Bhai
بدل رہا ہے نظامِ عالم
قدم قدم انقلابِ پیہم
مگر ہماری زبان پہ ہر دم
علی علی ہے علی ولی ہے
یہ نام نامی ہے اسمِ اعظم
اسی سے ملتا ہے عزمِ محکم
سنَد ملی جس کو لا فتی کی
و ہ مردِ میدان یہی علی ہے
علی علی ہے ۔۔۔
زبانِ آدم پہ یا علی ہے
زبانِ خاتم پہ یا علی ہے
وہ ابتداء تھی یہ انتہا ہے
اجل علی ہے ابد علی ہے
علی علی ہے ۔۔۔
بیانِ خُم وہ نبی کا خطبہ
دکھا رہے ہیں وصی کا چہرہ
اِدھر بلند ہو رہے ہیں مولا
اُدھر سے آیت اُتر رہی ہے
علی علی ہے ۔۔۔
غبار دل کا ہے رُخ پہ چھایا
عَلم علی نے ہے رن میں پایا
کسی کا چہرہ دمک رہا ہے
کسی کی رنگت اُڑی اُڑی ہے
علی علی ہے ۔۔۔
زمانہ دیکھے تو ظلم کی حد
ہوئے ہیں آلِ نبی مُقید
برہنہ سر ہے علی کی بیٹی
ردا بھی اعداء نے چھین لی ہے
علی علی ہے ۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.